عالمی خبریں

کینیا میں دہشت گردانہ حملہ، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مقامی اخبار دی اسٹار نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آوروں نے کینیا کے سیکورٹی ایجنسیوں پر حملہ کرنے کے لیے طاقتور دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) کااستعمال کیا۔

<div class="paragraphs"><p>دہشت گرد، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دہشت گرد، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

نیروبی: جنوب مشرقی کینیا کے دو قصبوں میں الشباب شدت پسند گروپ کے حملوں میں چھ فوجیوں سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی اخبار دی اسٹار نے اطلاع دی ہے کہ حملہ آوروں نے کینیا کے سیکورٹی ایجنسیوں پر حملہ کرنے کے لیے طاقتور دھماکہ خیز آلہ (آئی ای ڈی) کااستعمال کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حملوں کی تصدیق کی ہے، تاہم انہوں نے کوئی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ الشباب صومالیہ میں مقیم ایک جہادی انتہا پسند گروپ ہے جو القاعدہ دہشت گرد گروپ سے وابستہ ہے۔ الشباب کے عسکریت پسند ایک دہائی سے زائد عرصے سے صومالیہ کی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہے ہیں اور ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں کے بڑے علاقوں پر ان کا کنٹرول ہے۔ ساتھ ہی پڑوسی ممالک میں بھی جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined