عالمی خبریں

میکسیکو میں خوفناک سڑک حادثہ، ٹرک سے ٹکر کے بعد بس میں لگی شدید آگ، 41 زندگیاں جل کر خاک

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بس کینکن سے ٹیبسکو کی طرف جا رہی تھی۔ زخمیوں کے مطابق آگ لگنے کے بعد بس پگھلتی چلی گئی اور لوگوں کی چیخ و پکار ایک۔ایک کرکے خاموش ہوتی چلی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'&nbsp;<a href="https://x.com/DDNewslive">@DDNewslive</a></p></div>

تصویر 'ایکس' @DDNewslive

 

میکسیکو سے خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ اس حادثے میں تقریباً 41 لوگوں کی موت ہو گئی۔ 48 مسافروں سے بھری بس ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے بعد بس میں شدید آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں یہ جل کر خاک ہو گئی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بس کینکن سے ٹیبسکو کی طرف جا رہی تھی۔

Published: undefined

حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے ٹیبسکو کے کومل کالکو کے میئر اویڈیو پیرالٹا نے کہا ہے کہ یہ بس 48 لوگوں کو لے جا رہی تھی جو ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد آگ کے شعلوں میں سما گئی۔ حادثے کے بعد کی کئی تصویریں بھی سامنے آئی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کتنا خوفناک منظر تھا۔ آگ کی زد میں آنے سے بس پوری طرح خاک ہو گئی، صرف دھات کے فریم ہی باقی بچے تھے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق اب تک 18 لاشوں کی تصدیق کر لی گئی ہے جبکہ کئی لاشیں ابھی بھی نہیں مل پا رہی ہیں۔ بس آپریٹر ٹورس ایکوسٹا کے فیس بک پر ایک پوسٹ میں اس حادثے میں ہلاک شدگان کے تئیں اظہار تعزیت کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ افسروں کے ساتھ مل کر یہ پتہ لگانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ جب یہ حادثہ ہوا تب بس کی رفتار کتنی تھی۔ حادثہ کے قصوروار لوگوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ ہی متاثرین کو معاوضہ دینے کی بات بھی کہی گئی ہے۔

Published: undefined

ایک رپورٹ کے مطابق زخمیوں نے بتایا ہے کہ آگ نے کچھ ہی لمحوں میں پوری بس کو اپنی زد میں لے لیا تھا۔ بس پگھلتی چلی گئی اور لوگوں کی چیخ و پکار ایک۔ایک کرکے خاموش ہوتی چلی گئی۔ کوئی انہیں بچانے کی ہمت بھی نہیں کر سکا اور 41 زندگیاں خاک ہو گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined