عالمی خبریں

افغانستان میں خوفناک زلزلہ، 250 سے زیادہ افراد لقمہ اجل، متعدد زخمی

افغان دارالحکومت کابل سمیت دیگر شہروں میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی، پکتیکا میں زلزلے کے باعث ڈھائی سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے

تصویر بشکریہ بی بی سی
تصویر بشکریہ بی بی سی 

کابل: افغان دارالحکومت کابل سمیت دیگر شہروں میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچا دی، پکتیکا میں زلزلے کے باعث ڈھائی سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ایک مقامی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ افغانستان میں طاقتور زلزلے سے کم از کم 250 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں پکتیکا صوبے میں لوگوں کو اسٹریچرز، ملبے اور تباہ حال مکانات کے پاس دیکھا جا سکتا ہے۔ زلزلہ جنوب مشرقی شہر خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر (27 میل) کے فاصلے پر آیا۔ روئٹرز نے یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز کے حوالہ سے بتایا کہ افغانستان، پاکستان اور ہندوستان کے 500 کلومیٹر سے زیادہ علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

مرکز نے کہا کہ عینی شاہدین نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے کی اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کابل سمیت افغانستان کے مختلف حصوں میں رات گئے 6.1 شدت کا زلزلہ آیا، پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو سو پچاس سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ سینکڑوں گھر بُری طرح متاثر ہوئے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ ننگرہار، لغمان،غزنی، میدان وردک، لوگر، خوست میں بھی زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے، زلزلے کے نتیجے میں اب بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں متاثرہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined