طارق رحمان، تصویر ’ایکس‘ @bdbnp78
نئی دہلی: بنگلہ دیش کے تیرہویں پارلیمانی انتخابات میں نمایاں کامیابی کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے صدر طارق رحمٰن منگل کے روز وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس بار حلف برداری کی تقریب روایتی مقام بنگ بھون کے بجائے جاتیہ سنسد کے ساؤتھ پلازہ میں منعقد کی جائے گی، جسے ملک کی سیاسی روایت میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
صدر محمد شہاب الدین شام 4 بجے نئے وزرا کو حلف دلائیں گے، جب کہ صبح کے وقت چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصر الدین 297 نومنتخب اراکین پارلیمان سے حلف لیں گے۔ حلف برداری سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی اپنے قائد کا باضابطہ انتخاب کرے گی اور اس کے بعد صدر انہیں حکومت سازی کی دعوت دیں گے۔
Published: undefined
انتخابات میں پارٹی نے 209 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ جماعت اسلامی نے 68 نشستیں جیتیں۔ عوامی لیگ کو اس انتخابی عمل میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس کے باعث سیاسی منظرنامہ یکسر تبدیل ہو گیا ہے۔ عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کی جگہ طارق رحمٰن پہلی مرتبہ وزارت عظمیٰ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
Published: undefined
انتخابات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق رحمٰن نے قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت کمزور حالت میں ہے، ریاستی ادارے دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں اور امن و امان کی صورتحال چیلنج بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاشرے میں تقسیم گہری ہوئی تو جمہوری نظام متاثر ہوگا۔ ان کے مطابق نئی حکومت کو سب سے پہلے اقتصادی بحالی، ادارہ جاتی استحکام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا۔
Published: undefined
حلف برداری کی تقریب میں تقریباً 1200 ملکی اور غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ ہندوستان کی نمائندگی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کریں گے، جب کہ مالدیپ، ترکیے اور سری لنکا کے اعلیٰ نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ مبصرین کے مطابق یہ تقریب نہ صرف اقتدار کی منتقلی بلکہ بنگلہ دیش کی آئندہ سیاسی سمت کا تعین کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی، جہاں نئی قیادت کو فوری اور مؤثر فیصلوں کے ذریعے عوامی توقعات پر پورا اترنا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined