عالمی خبریں

امریکہ اور چین میں 'ٹیرف جنگ'! دونوں ملکوں نے کیا ایک دوسرے پر بھاری ٹیرف لگانے کا اعلان

امریکہ نے سبھی چینی درآمد پر ٹیرف کو 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا ہے۔ جواب میں چین نے امریکی زرعی مصنوعات کی درآمد پر 10 سے 15 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی بات کہی ہے۔

امریکہ اور چین، تصویر آئی اے این ایس
امریکہ اور چین، تصویر آئی اے این ایس 

امریکہ اور چین کے درمیان 'ٹیرف جنگ' شروع ہو گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا فیصلہ کیا تھا، جو آج سے نافذ ہوگیا۔ اس کے ساتھ ہی چین کو بھی امریکہ نے شدید جھٹکا دیا ہے۔ امریکہ نے سبھی چینی درآمد پر ٹیرف کو 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

امریکہ کے اس اعلان کے بعد چین کہاں خاموش رہنے والا تھا۔ اس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی زرعی مصنوعات کی درآمد پر 10 سے 15 فیصد کا اضافی ٹیکس لگایا ہے۔ اس سلسلے میں بیجنگ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے سویابین، پورک اور دیگر اشیاء کی درآمد پر 10 فیصد ٹیرف لگائے گا۔

Published: undefined

چین نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی چکن، گیہوں، مکا اور کپاس کی درآمد پر 15 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا۔ چینی وزارت مالیات کے ایک بیان کے مطابق اضافی چارج 10 مارچ سے نافذ ہوں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان شروع ہوئی اس 'ٹیرف جنگ' کے بعد ممکنہ طور پر 'تجارتی جنگ' کی شروعات ہو گئی ہے جو پوری دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

Published: undefined

چین کے وزارت کامرس نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے یکطرفہ ٹیرف اقدام ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں اور چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیاد کو کمزور کرتے ہیں۔ وہیں وزارت کے ذریعہ جاری اس بیان میں صاف کہا گیا ہے کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفاد کی مضبوطی سے حفاظت کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined