عالمی خبریں

عراق میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے: یو این ایلچی

اقوام متحدہ کی خاتون مندوب نے عراق کے شہر اربیل کے ہوائی اڈے پر حملے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کے استحکام کے لیے داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

عراق میں اقوام متحدہ کی ایلچی جینن پلاشارٹ نے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں کو فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عراق میں پیشرفت سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کی خاتون مندوب نے عراق کے شہر اربیل کے ہوائی اڈے پر حملے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق کے استحکام کے لیے داعش کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں عراق میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے نے عراق کے کردستان علاقے میں راکٹ حملے کی مذمت کی، اس حملے میں ایک سول کنٹریکٹر ہلاک اور امریکی فوجی سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پلاشارٹ نے بغداد اور اربیل کے مابین قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا اربیل اور بغداد مل کر ملک میں تخریب کاری کے مرتکب عناصر کو کٹہرے میں لائیں۔

Published: undefined

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کہا کہ اربیل ہوائی اڈے پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا۔ میں نے اس واقعے پر تبادلہ خیال کرنے اور اس کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داروں کو قصور وار ٹھہرانے کے لیے ہر طرح کی کوششوں کی حمایت کرتا ہوں۔ انہوں‌ے صوبہ کردستان کے وزیراعلیٰ مسعود بارزانی سے بھی ٹیلیفون پر بات چیت کی اور اس حملے پر کردستان کے ساتھ ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined