عالمی خبریں

طالبان نے جنگ بندی کی پیشکش کو کیا مسترد

طالبان کمانڈروں کے مطابق وہ لوگ جنگ بندی کا تب اعلان نہیں کریں گے جب تک امریکی فوجی افغانستان چھوڑ کر نہیں چلے جائیں گے۔

امریکا کے ساتھ مذاکرات، طالبان تیار
امریکا کے ساتھ مذاکرات، طالبان تیار 

کابل: افغانستان میں پیپلز پیس موومنٹ ( پی پی ایم) کے ساتھ میٹنگ میں طالبان نے جنگ بندی کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ افغانستان میں ایک عوامی کارکن نے ہفتہ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ’گہرے اختلافات‘ ابھر کر سامنے آئے ہیں۔

Published: 09 Jun 2019, 5:10 PM IST

پی پی ایم کے ارکان نے جنوبی صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ سے طالبان کے کنٹرول والے ضلع موسی کلاں تک جلوس نکالا اور جنگ بندی کی اپیل کی۔ پی پی ایم کی جانب سے 60 میل تک جلوس نکالا گیا اور اس کے بعد اس کی واپسی ہوئی، اس دوران کم از کم اس کے تین کارکنوں کو طالبان کی طرف سے نامعلوم علاقے میں بات چیت کے لئے لے جایا گیا اور بعد میں رہا کر دیا گیا۔

Published: 09 Jun 2019, 5:10 PM IST

مذاکرات کے دوران موجود پی پی ایم رہنما اقبال خیبر نے پریس کانفرنس میں کہا ’’طالبان کے ساتھ جنگ بندی کے سلسلہ میں ہونے والی گفت و شنید میں گہرے اختلافات ابھر کے سامنے آئے۔ ہم نے جنگ بندی، غیر ملکی فوجیوں کی واپسی، انٹر افغان مذاکرات اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ طالبان کمانڈروں نے ہمیں بتایا کہ وہ جنگ بندی کا تب اعلان کریں گے جب امریکی فوجی افغانستان چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بعد امریکی فوجیوں کو ان کے خلاف حملے تیز کرنے کا موقع ملے گا‘‘۔

Published: 09 Jun 2019, 5:10 PM IST

طالبان نے پہلے کہا تھا کہ وہ پی پی ایم ارکان کو اپنے کنٹرول والے علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دےگا اگرچہ افغان امن کارکنوں نے کہا کہ طالبان نے ان کے ساتھ بات چیت کے لئے دس نمائندوں کے ایک گروپ کو مقرر کیا۔ خیبر نے کہا کہ ہم نے ان سے کہا ہے کہ تنازعات سے کافی تعداد میں لوگ مارے گئے، منشیات کے اسمگلروں اور غیر ملکی مداخلت کے لئے راہ ہموار ہوا، ہم ان کی رائے کا انتظار کر رہے ہیں۔پی پی ایم گروپ کے ایک اور رکن سرور غفاری نے کہا کہ امن کا دروازہ کھلا رہے گا، یہ دوہراتے ہوئے کہ جنگ اور لڑائی کوئی حل نہیں ہے۔

Published: 09 Jun 2019, 5:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Jun 2019, 5:10 PM IST