عالمی خبریں

یورپی ممالک ’اپنے جہادی واپس لیں‘: ٹرمپ

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے يورپی ملکوں پر زور ديا ہے کہ وہ شام میں گرفتار ہونے والے ’اسلامک اسٹيٹ‘ سے منسلک سينکڑوں يورپی جہادی واپس ليں، بصورت ديگر انہيں رہا کر ديا جائے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ يورپی رياستوں کو شام میں گرفتار کیے گئے ’اسلامک اسٹيٹ‘ يا داعش کے ايسے جہاديوں کو واپس لينا ہو گا، جو يورپی ممالک کے شہری ہيں۔ ٹرمپ نے اس بارے ميں ہفتے کی شب ايک ٹوئيٹ کیا، ’’امريکا برطانيہ، فرانس، جرمنی اور ديگر يورپی اتحاديوں سے کہنا ہے کہ وہ ان آٹھ سو سے زائد جہاديوں کو واپس لیں اور ان پر اپنے اپنے ملکوں ميں مقدمات چلائيں، جنہيں شام سے حراست ميں ليا گيا۔ يہ جہادی اس وقت شامی باغيوں کی امريکی حمايت يافتہ عسکری تنظيم سيرين ڈيموکريٹک فورسز کی تحويل ميں ہيں۔

Published: undefined

امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے سال دسمبر ميں شام سے امريکی افواج کے انخلاء کا اچانک اعلان کر ديا تھا، جس سے نہ صرف خطے ميں بلکہ شام ميں عسکری سرگرميوں ميں شريک امريکا کی اتحاديوں ميں بھی بے چينی پائی جاتی ہے۔ شام ميں اب اسلامک اسٹيٹ کے زير قبضہ علاقہ بہت ہی محدود ہے اور امکان ظاہر کيا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ايام ميں جہاديوں کا مکمل صفايا کر ديا جائے گا۔

Published: undefined

امريکی صدر نے اپنے ٹوئٹر پيغام ميں مزيد لکھا کہ شام ميں ’اسلامک اسٹيٹ‘ کی خود ساختہ خلافت گرنے والی ہے اور اگر يورپی رياستوں نے اپنے شہريوں کو واپس نہ ليا، تو داعش کی رکنيت اختيار کرنے والے ان جہاديوں کو رہا کر ديا جائے گا، جو يقيناً ايک مثبت پيش رفت نہ ہو گی۔ ٹرمپ نے لکھا کہ امريکا نہيں چاہتا کہ يہ جہادی اپنے طور پر يورپ پہنچ کر وہاں اپنی سرگرمياں جاری رکھيں۔

Published: undefined

امريکی صدر کے ٹوئيٹس ایسے وقت میں آئے ہیں جب وائٹ ہاؤس کے علاوہ امریکی ناسب صدر مائیک پینس کہہ چکے ہیں کہ شام میں داعش کی خلافت کے سو فيصد خاتمے کے بعد امريکی افواج شام سے نکل جائيں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined