عالمی خبریں

سویڈن کا قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے پر غور

کومت سویڈن کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے قرآن کو جلانے کے حالیہ واقعات کی روشنی میں قرآن یا دیگر مقدس کتابوں کو جلانے کو جرم قرار دینے پر غور کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>بشکریہ&nbsp; العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

بشکریہ  العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

اسٹاک ہوم: سویڈن کے وزیر انصاف گنر سٹرومر نے کل جمعرات کو ’افٹن بلیڈیٹ‘ اخبار کو بتایا کہ حکومت سویڈن کی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے قرآن کو جلانے کے حالیہ واقعات کی روشنی میں قرآن یا دیگر مقدس کتابوں کو جلانے کو جرم قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ایک عراقی نژاد تارک وطن نے گذشتہ ہفتے سٹاک ہوم میں ایک مسجد کے سامنے قرآن پاک کا ایک نسخہ نذر آتش کر دیا تھا، جس سے عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ سویڈن کی سکیورٹی سروسز کا کہنا ہے کہ اس حرکت نے ملک کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

Published: undefined

اس سال سویڈن کی پولیس نے سکیورٹی کی وجوہات کی بنا پربعض احتجاجی مظاہروں کو منظم کرنے کی متعدد درخواستوں کی منظوری سے انکار کر دیا تھا جس میں قرآن کو جلانا شامل تھا، لیکن سویڈش عدالتوں نے پولیس کے فیصلوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ ایسے اقدامات سویڈن کے جامع آزادی اظہار کے قوانین کی ضمانت ہیں۔

Published: undefined

سویڈن کے وزیر انصاف نے جمعرات کو کہا کہ حکومت صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور اس بات پر غور کررہی ہے کہ آیا قانون کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہےیا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا ہوگا کہ کیا موجودہ نظام اچھا ہے یا اس پر نظر ثانی کرنے کی کوئی وجہ ہے"۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ ’’حملوں میں سویڈن ایک ’ترجیحی ہدف‘ بن گیا تھا۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ گذشتہ ہفتے قرآن پاک کو جلانے سے ہماری داخلی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا۔‘‘ اس واقعے نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کوشش کو بھی متاثر کیا ہے کیونکہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ ان کا ملک سویڈن کی درخواست پر قرآن کو جلانے کے واقعات روکنے سے پہلے رضامند نہیں ہو سکتا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined