عالمی خبریں

سہیل شاہین اقوام متحدہ میں افغانستان کی طالبان حکومت کے سفیر نامزد

مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزد کر دیا

سہیل شاہین / Getty Images
سہیل شاہین / Getty Images 

کابل: عالمی میڈیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کوخط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیرنامزد کر دیا۔

Published: undefined

رپورٹ مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔ عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ترجمان نے طالبان وزیر خارجہ کے خط کی تصدیق کر دی ہے۔

Published: undefined

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لئے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے، اس کمیٹی میں امریکہ، چین، روس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیرسے پہلے اس معاملے پرمیٹنگ کا امکان نہیں اس لیےشبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس پیر 27 ستمبر کو ختم ہو جائے گا۔ میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیرکو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined