عالمی خبریں

جنوبی کوریا میں خوفناک آگ، 24 افراد ہلاک، ہزاروں ہیکٹر رقبہ خاکستر

جنوبی کوریا میں جنگلات میں لگنے والی شدید آگ سے اب تک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں

<div class="paragraphs"><p>جنوبی افریقہ میں آگ / آئی اے این ایس</p></div>

جنوبی افریقہ میں آگ / آئی اے این ایس

 

کیپ ٹاؤن: جنوبی کوریا کے جنوب مشرقی علاقے میں گزشتہ پانچ دنوں سے لگی شدید جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی جدوجہد جاری ہے۔ اس ہولناک آگ میں اب تک کم از کم 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Published: undefined

آگ بجھانے کے لیے تقریباً 5,000 فائر فائٹرز، 560 سے زائد آلات اور درجنوں ہیلی کاپٹرز تعینات کیے گئے ہیں، لیکن آگ تیزی سے گیوںگسانگ صوبے کے سانی چیونگ کاؤنٹی سے دیگر علاقوں تک پھیل رہی ہے۔ یہ آگ اب ہمسایہ علاقوں اندونگ، چیونگ سونگ، یونگ یانگ اور یونگ ڈاک تک پہنچ گئی ہے۔

'سینٹرل ڈیزاسٹر اینڈ سیفٹی ہیڈکوارٹر' کے مطابق، بدھ شام تک 24 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 20 اموات اوئی سونگ میں اور 4 سانی چیونگ میں ہوئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں 2 افراد اندونگ، 3 چیونگ سونگ، 6 یونگ یانگ اور 7 یونگ ڈاک سے تھے۔

Published: undefined

تیز ہواؤں کے باعث آگ کے مشرقی ساحلی علاقوں تک پھیلنے کا خدشہ ہے، جس سے اولجن کاؤنٹی میں موجود ایک بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اچانک ہواؤں کی سمت تبدیل ہونے کے سبب آگ مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔

ادھر، اوئی سونگ میں آگ نے تاریخی گون مندر کو جلا کر خاکستر کر دیا، جو 681 عیسوی میں سیلا سلطنت کے دور میں تعمیر ہوا تھا۔ خوش قسمتی سے مندر میں موجود قومی خزانے پہلے ہی محفوظ مقام پر منتقل کر دیے گئے تھے۔

Published: undefined

صدر ہان ڈک سو نے اس تباہی کو جنوبی کوریا کی "اب تک کی بدترین جنگلاتی آگ" قرار دیا ہے۔ انہوں نے امدادی ٹیموں کو آگ پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکام کے مطابق، آگ نے اب تک 17,000 ہیکٹر جنگلات اور 209 مکانات و فیکٹریوں کو تباہ کر دیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined