
چینی صدر شی جن پنگ/امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
دنیا کی دوبڑی معیشتوں امریکہ اور چین کے مابین تعلقات میں ’بہتری ‘ کے آثار نظر آ رہے ہیں۔ ملیشیا میں ملاقات کے دوران امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ اور چین کے وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جون نے کہا کہ اب دونوں ممالک باہمی بات چیت کی رفتار بڑھائیں گے اور تعلقات کو مضبوط کریں گے۔ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر لکھا کہ میں نے صدر ٹرمپ سے بات کی اور ہم دونوں کا ماننا ہے کہ امریکہ اور چین کے تعلقات پہلے سے کہیں بہتر ہیں۔ صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے درمیان جنوبی کوریا میں ہونے والی تاریخی ملاقات کے بعد میری ایڈمرل ڈونگ کے ساتھ بھی مثبت ملاقات ہوئی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے امن، استحکام اور خوشگوار تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ہیگستھ نے کہا کہ ٹرمپ کی’جی ٹو میٹنگ‘ نے امریکہ اور چین کے درمیان طویل مدتی امن اور تعاون کی بنیاد رکھ دی ہے۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک نے کسی بھی تنازعہ یا غلط فہمی کو روکنے کے لیے براہ راست فوجی رابطے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
ادھرصدرڈونالڈ ٹرمپ نے بھی اپنی پوسٹ میں کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کی ملاقات بہت کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات نے دونوں ممالک کے درمیان ’پائیدار امن اور پیشرفت‘ کی راہ ہموار کی۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ایپک سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی تھی جس پر پوری دنیا کی نظریں مرکوز تھیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین نے امریکہ سے سویا بین اور دیگر زرعی مصنوعات کی بڑی مقدار خریدنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا یہ ایک اچھا اور قابل اعتماد قدم ہے۔
Published: undefined
ماہرین اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور تعاون میں ایک اہم موڑ مانتے ہیں جو مستقبل میں عالمی امن اور معاشی استحکام کے لیے اہم ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے درمیان جنوبی کوریا میں ہونے والی ملاقات میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف پر ایک معاہدہ ہوا جس میں ٹرمپ نے اعلان کیا کہ چین پر ٹیرف 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دیا جائے گا۔
Published: undefined
امریکی صدر نے ملاقات کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ چین جلد ہی امریکی سویابین کی خریداری دوبارہ شروع کرے گا، جو حالیہ مہینوں میں روک دی گئی تھی۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ امریکی کسانوں کے لیے ایک بڑی راحت والاہوگا اور تجارتی توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined