عالمی خبریں

روس تیسری عالمی جنگ شروع کر چکا ہے، یوکرین کے صدر زیلینسکی کا دعویٰ

یوکرینی صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ’’یوکرینی لوگ ناقابل تسخیر ہیں، بھلے ہی روسی فوجیں راجدھانی کیف سمیت زمین پر قبضہ کر لیں، لیکن وہ لوگ یوکرین کے وقار اور اپنے ملک کے تئیں محبت کو کم نہیں کر سکتے۔‘‘

 ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی
ولودمیر زیلینسکی، تصویر یو این آئی 

ایک طرف انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے روس سے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جاری جنگ کو آگے نہ بڑھائے، اور دوسری طرف روسی فوجیوں کی یوکرین کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس درمیان یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے تیسری عالمی جنگ کی شروعات کر دی ہے، اور اس کا نتیجہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ بیان انھوں نے بدھ کے روز دیئے گئے ایک انٹرویو میں دیا۔

Published: undefined

انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے زیلینسکی نے کہا کہ روس نے تیسری عالمی جنگ شروع کر دی ہے اور اس میں پوری ثقافت داؤ پر لگی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین پر حملہ کا نتیجہ ابھی باقی ہے، لیکن اس فیصلے سے عالمی جنگ کے حالات بن چکے ہیں۔ اپنے بیان کی وضاحت میں یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ 80 سال پہلے جب دوسری عالمی جنگ شروع ہوئی تھی تب کوئی بھی اس کے بارے میں قیاس نہیں لگا پایا تھا۔

Published: undefined

روسی حملے کے خلاف سخت رخ اختیار کرنے والے زیلینسکی کا کہنا ہے کہ ’’یوکرینی لوگ ناقابل تسخیر ہیں۔ بھلے ہی روسی فوجیں راجدھانی کیف سمیت زمین پر قبضہ کر لیں، لیکن وہ لوگ یوکرین کے وقار اور اپنے ملک کے تئیں محبت کو کم نہیں کر سکتے۔ روس نے ہماری تمام بستیوں کو برباد کر کے خاک کر دیا ہے۔ لیکن وہ کبھی بھی یوکرینی شہریوں کو شکست نہیں دے سکتے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined