
ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای (فائل تصویر)
ایران میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری مظاہروں کے درمیان مملکت کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے سخت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرین اور فساد کرنے والوں میں فرق ہے اور فسادیوں کو ان کی جگہ دکھانی ہوگی۔ خامنہ ای کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک میں پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور حالات بدستور خراب ہوتے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں پر ہفتہ کے روز اپنے پہلے عوامی ردعمل میں واضح طور پر کہا کہ مظاہرین کے مطالبات کو سنا جا سکتا ہے لیکن فسادیوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے اور انہیں ان کی جگہ پر رکھا جانا چاہیے۔ تہران میں ایک تقریب کے دوران آیت اللہ خامنہ ای کی تقریرسرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم مظاہرین سے بات کرتے ہیں اورحکام کو بھی ان سے بات کرنی چاہیے لیکن فسادیوں سے بات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، فسادیوں کو ان کی جگہ دکھانی چاہیے۔
Published: undefined
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری مظاہروں میں اب تک کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ مظاہرے بنیادی طور پر ملک کی خراب معاشی صورتحال، ریال کی تیزی سے گرتی ہوئی قدر اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شروع ہوئے۔ تاہم حکومت مخالف نعرے آہستہ آہستہ سننے کو مل رہے ہیں۔ کہاں جارہا ہے ملک کے 90 شہروں اور قصبوں میں اس طرح کا احتجاج کیا جا رہا ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ موجودہ مظاہروں کے پیچھے غیر ملکی طاقتوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل جیسے ممالک ان ہنگاموں کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ، جو دشمن کی طرف سے اکسائے گئے یا پیسے دے کر کھڑے کئے گئے، کچھ لوگ تاجروں اوردکانداروں کے درمیان گھس کراسلام، ایران اوراسلامی جمہوریہ کے خلاف نعرے لگوا رہے ہیں۔ یہ سب سے سنگین معاملہ ہے۔
Published: undefined
خامنہ ای نے ایران کی معیشت اور ریال کی کمزوری کے لیے ’دشمن‘ کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے خلاف شدید حملہ کیا اورکہا کہ امریکہ کو خطے سے جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے عزم کے ساتھ امریکہ کو اس علاقے سے جانا پڑے گا اور وہ جائے گا۔ ان مظاہروں کے درمیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعے کو ایران کو خبردار کیا کہ اگر اس نے پرامن مظاہرین کو پرتشدد طریقے سے دبایا تو امریکا ان کی مدد کے لیے آئے گا۔ ٹرمپ کے بیان پر ایرانی قیادت میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔
Published: undefined
اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایرانی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ کر ٹرمپ کی دھمکیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی مداخلت پورے خطے میں افراتفری پھیلانے اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز