عالمی خبریں

تل ابیب کے پولیس چیف کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے شاہراہ بلاک کر دی

ابیب کے ضلعی کمانڈر امی ایشد نے پہلے کہا تھا کہ وہ پولیس کے کام میں نیتن یاہو حکومت کے ارکان کے سیاسی دباؤ کی وجہ سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

 

یروشلم: اسرائیل میں تل ابیب کے پولیس سربراہ کے جبری استعفیٰ کے خلاف ہزاروں لوگوں نے بدھ کو تل ابیب کی مرکزی شاہراہ اور ملک بھر میں دیگر بڑے چوراہوں کو بلاک کر دیا۔ تل ابیب کے ضلعی کمانڈر امی ایشد نے پہلے کہا تھا کہ وہ پولیس کے کام میں نیتن یاہو حکومت کے ارکان کے سیاسی دباؤ کی وجہ سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

امی ایشد نے کہا کہ اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کے ساتھ ان کا اختلاف تھا کہ انہوں نے عدالتی نظام میں تبدیلی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرضرورت سے زیادہ طاقت کے استعمال سے انکار کر دیا جس کے بعد یہ صورتحال پیدا ہوئی۔

Published: undefined

اسرائیلی ٹی وی چینلز پر لائیو نشریات میں مظاہرین کو تل ابیب اور دیگر شہروں کو ملانے والی ایک شاہراہ کو بلاک کرتے اور شاہراہ پر الاؤ جلاتے ہوئے دکھایا گیا۔ مظاہرین وہاں کی سپریم کورٹ کے کچھ اختیارات چھین کر حکومت کو منتقل کرنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

Published: undefined

پولیس کی مظاہرین کے ساتھ جھڑپ ہوئی پانی کی بوچھاروں سے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی گئی۔ دیر رات ہائی وے پر ٹریفک بحال ہو گئی۔ پولیس کے ایک بیان کے مطابق ملک بھر میں کم از کم 25 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔ یروشلم میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ کے باہر سینکڑوں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined