عالمی خبریں

افغانستان میں جیل پر حملہ، 3 افراد ہلاک

وزارت داخلہ کے ترجمان نے جیل پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

تصویر بشکریہ فرسٹ پوسٹ
تصویر بشکریہ فرسٹ پوسٹ 

کابل: مسلح افراد کے جلال آباد شہر میں ایک جیل پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے جبکہ متعدد قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان کے مطابق سیکورٹی گارڈز پر فائرنگ سے پہلے مسلح افراد نے جلال آباد شہر میں جیل کے باہر بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے جیل پر حملے کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اور خصوصی دستوں کو جائے وقوعہ پر تعینات کردیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ ہمارا حملہ نہیں ہے۔ ہمارے جنگجوؤں کو ابھی تک حملے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ تاہم داعش نے جیل پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، سیکورٹی ذرائع کے مطابق جلال آباد جیل میں اس وقت ایک ہزار 700 قیدی ہیں اور ان میں بیشتر داعش اور طالبانی ملی ٹنٹ ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined