عالمی خبریں

ٹرمپ کے پاس بھیجا گیا زہر کا لفافہ، وائٹ ہاؤس پہنچنے سے پہلے ضبط کر لیا گیا

جس زہر کو صدر ٹرمپ کے پاس بھیجنے کی کوشش کی گئی وہ انتہائی خطرناک مادہ ہے جو ارنڈی کی پھلیوں سے حاصل کیا جاتا ہے، اسے دہشت گرد حملوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ انسان اس زہر کی وجہ سے مر بھی سکتا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے ایک مشکوک لفافہ کے زہر آلود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے عہدیداروں نے ہفتے کے شروع میں ایک پیکٹ کی جانچ کی جس میں رسین نامی زہر موجود تھا۔

Published: undefined

امریکی حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ ’رسین‘ نامی ایک مہلک زہر کو لفافوں میں وہائٹ ​​ہاؤس کے پتہ پر بھیجا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق پیکٹوں کی چھنٹائی کے دوران مشکوک پائے گئے ان لفافوں کی جانچ پڑتال کی گئی جو اس ہفتے کے شروع میں وہائٹ ​​ہاؤس آئے تھے۔ تفتیش میں لفافے میں رسن کی نشاندہی ہوئی ہے۔

Published: undefined

تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ لفافہ کینیڈا سے بھیجا گیا ہے اور ایک مشکوک خاتون کی شناخت ہوگئی ہے۔ تفتیش کار یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آیا اس طرح کے اور بھی لفافے بھی بھیجے گئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اگر کوئی خط یا پارسل وائٹ ہاؤس تک پہنچتا ہے تو صدر تک پہنچنے سے قبل اس کی مکمل جانچ کی جاتی ہے اور مشکوک پارسل کو علیحدہ کر لیا جاتا ہے۔ تفتیشی عہدیداروں نے رسین کو ایک انتہائی مہلک زہر قرار دیا ہے۔

Published: undefined

رسین ایک انتہائی مہلک مادہ ہے جسے کاسٹر بینس (ارنڈی کی پھلیوں) سے نکالا جاتا ہے۔ اسے دہشت گرد حملوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ انسان اس زہر کی وجہ سے مر بھی سکتا ہے۔ اس کا استعمال پاؤڈر، گولی یا تیزاب کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ زہر کسی شخص کے جسم میں داخل ہو جائے تو معدہ اور آنتوں میں جلن کے علاوہ یہ اندرونی خون کے بہنے کا بھی سبب بنتا ہے۔ اس کی وجہ سے وہ شخص بھی مر سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined