
امریکی فوجی
امریکی محکمہ دفاع ’پینٹاگن‘ نے 4 ہزار سے زائد امریکی فوجیوں کو عارضی طور پر پولینڈ بھیجنے کا منصوبہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کئی امریکی ذرائع ابلاغ نے افسران کے حوالے سے یہ معلومات دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوز ایجنسی ’زنہوا‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے قائم مقام چیف آف اسٹاف کرسٹوفر لا نیو نے جمعہ کو کانگریس کی سماعت کے دوران بتایا کہ امریکی یورپی کمان کے سربراہ کو’فوجی دستوں کو کم کرنے کی ہدایات‘ موصول ہوئی ہیں۔
Published: undefined
لا نیو نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ قریبی مشاورت سے اس بات پر کام کیا کہ کون سی فوجی یونٹ اس میں شامل ہو گی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس بریگیڈ کے لیے تھیٹر میں تعیناتی نہ کرنا سب سے زیادہ مناسب ہوگا۔ وہ سیکنڈ آرمرڈ بریگیڈ کامبیٹ ٹیم کا ذکر کر رہے تھے۔ جنرل نے بتایا کہ یونٹ کے کچھ حصوں کو پہلے ہی بیرون ملک بھیجا جا چکا تھا اور اس کا فوجی سازوسامان راستے میں تھا۔ تعیناتی منسوخ کرنے کا حکم امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے دفتر سے آیا تھا۔ تاہم اس کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
Published: undefined
سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی ڈیموکریٹ رکن جین شاہین نے کہا کہ کانگریس کو اس کی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں، ہمیں اس کے بارے میں اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ پینٹاگن نے دو ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ اگلے 6 سے 12 ماہ کے دوران جرمنی سے تقریباً 5000 امریکی فوجیوں کو واپس بلا یا جائے گا۔
Published: undefined
رواں ماہ کے اوائل میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اطالوی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ اب بھی اٹلی میں فوجی اڈوں سے فوجیوں کو واپس بلانے پر ’غور‘ کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہمیں ضرورت تھی، اٹلی ہمارے ساتھ نہیں تھا۔ مقامی میڈیا نے یہ معلومات دی۔ ٹرمپ نے یہ تبصرہ ایک فون انٹرویو میں کیا تھا۔ فوجیوں کی منتقلی کے بارے میں ٹرمپ کے تبصروں کے بارے میں اطالوی وزیر دفاع گیڈو کروسیٹو نے کہا کہ وہ اس کے پیچھے ’منطق کو نہیں سمجھ سکے‘۔ انہوں نے کہا کہ اٹلی دیگر ممالک کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے اور سمندری جہاز رانی کے تحفظ کے مشن کی تیاری کر رہا ہے۔
Published: undefined
اطالوی خبر رساں ایجنسی اے این ایس اے نے یکم مئی کو رپورٹ دی تھی کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اسپین اور اٹلی میں امریکی فوجی موجودگی کو کم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یورپی اتحادیوں کو ایران کے خلاف امریکہ اسرائیل جنگ میں مدد نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکی محکمہ دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے آخر تک تقریباً 12,700 فعال امریکی فوجی مستقل طور پر اٹلی میں تعینات تھے، جو جرمنی کے بعد یورپ میں امریکی فوج کی دوسری بڑی موجودگی ہوتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: WhatsApp, Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined