عالمی خبریں

والدین اپنی پانچ سالہ بیٹی کو ایئرپورٹ پر بھول گئے

ایک پانچ سالہ بچی جرمن شہر اشٹٹ گارٹ کے ایئرپورٹ پر حکام کو اکیلے گھومتی ہوئی ملی۔ جب پتہ لگایا گیا تو پتہ چلا کے والدین اُسے ایئرپورٹ پر ہی بھول کر گھر روانہ ہو گئے تھے۔

تصویر ڈی ڈبلیو ڈی
تصویر ڈی ڈبلیو ڈی 

جرمن شہر اشٹٹ گارٹ کے ایئرپورٹ کی سیکورٹی حکام ایک پانچ سالہ بچی کو مقامی پولس کے حوالے کیا۔ پولس کے مطابق ایئرپورٹ سیکورٹی کے اہلکاروں کو یہ بچی ایک ٹرمینل کے پاس اکیلے گھومتی ہوئی ملی۔

Published: 04 Oct 2018, 7:40 AM IST

ایئرپورٹ انتظامیہ نے بچی کے والدین کو مطلع کرنے کے لیے لاؤڈ اسپیکر سسٹم پر کئی بار اعلانات کیے جو بے سود رہا۔ جس کے بعد اس بچی کو ایئرپورٹ پر ہی موجود پولس کے مرکز پر پہنچا دیا گیا۔

Published: 04 Oct 2018, 7:40 AM IST

یہ بچی بظاہر اپنے والدین کے ساتھ چھٹیاں منانے کے بعد واپس لوٹی تھی۔ ایئرپورٹ سے اس بچی کے والدین اپنی اپنی کاروں پر گھر روانہ ہو گئے اور اس غلط فہمی میں رہے کہ دوسرا شخص بچی کو بھی اپنے ساتھ کار میں لے گیا ہو گا۔

Published: 04 Oct 2018, 7:40 AM IST

تاہم کچھ دیر بعد بچی کی والدہ نے ایئرپورٹ انتظامیہ سے رابطہ کیا جبکہ اس کے والد جنوبی جرمنی کے اس ائیرپورٹ پر اس بچی کو لینے واپس پہنچا۔ پولس کے مطابق بچی بالکل محفوظ اور خیریت سے تھی۔

Published: 04 Oct 2018, 7:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 04 Oct 2018, 7:40 AM IST