عالمی خبریں

اطالیہ اور ہسپانیہ میں کورونا وائرس سے دو مہینے میں 24000 لوگوں کی موت

عالمی وبا کورونا وائرس سے پانچ سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سب سے زیادہ تیزی سے اطالیہ اور ہسپانیہ میں پھیلا اور صرف دو ماہ کے اندر ان دونوں ممالک کے 24 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان چلی گئی

تصویر سوشل میدیا
تصویر سوشل میدیا 

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے سے پانچ سب سے زیادہ متاثر ملکوں میں یہ سب سے تیزی سے اٹلی (اطالیہ) اور اسپین (ہسپانیہ) میں پھیلا اور صرف دو ماہ میں یہاں 24 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جان لے لی ہے۔ کورونا وبا کی شروعات 31 دسمبر سے چین کے ووہان صوبے سے ہوئی اور اس کے ایک ماہ بار 31 جنوری کو یہ وائرس اٹلی پہنچا۔ آج حالت یہ ہے کہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر پانچ ملکوں میں چین سب سے نیچے ہے اور اٹلی پہلے نمبر پر۔

Published: undefined

اس مہلک وائرس نے صرف 62 دنوں میں طبی خدمات کے لحاظ سے دوسرے نمبرکے ملک اٹلی پر قہر برپا کر دیا ہے۔ یہاں اب تک ایک لاکھ 15 ہزار سے زیادہ لوگ وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور 13ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

ادھر اسپین میں ایک فروری کو کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا اور 61 دنوں میں ایک لاکھ 12 ہزار سے زیادہ لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ یہاں اب تک اس وائرس کی وجہ سے 10348 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

عالمی طاقت امریکہ میں 70 دنوں میں سب سے زیادہ دو لاکھ 43 ہزار سے زیادہ لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اب تک 6 ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تو کورونا سے ایک سے ڈھائی لاکھ لوگوں کے مرنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Published: undefined

فرانس میں کورونا سے 69 دنوں میں 59 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 5398 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ چین، جہاں سے یہ وائرس 31 دسمبر 2019 کو پھیلنا شروع ہوا، وہاں 93 دنوں میں 82432 معاملے سامنے آئے ہیں اور 3322 کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined