القاعدہ سرغنہ رہ چکے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی موت ہو گئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ جانکاری کے مطابق اسامہ بن لادن کا بیٹا اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ حالانکہ افسران نے اس سلسلے میں کچھ بھی واضح نہیں کیا کہ اس کی موت کہاں اور کس طرح ہوئی۔ کئی سوال ہیں جو اس وقت لوگ پوچھ رہے ہیں، مثلاً کیا اس کی موت میں امریکہ کا کسی طرح کا کوئی کردار ہے؟ اس کے ساتھ ہی یہ بھی صاف نہیں ہے کہ کیا امریکہ اس کی موت سے متعلق کوئی سرکاری اعلان کرے گا؟
Published: 01 Aug 2019, 11:10 AM IST
قابل ذکر ہے کہ امریکی کارروائی میں اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد حمزہ ہی القاعدہ کی کمان سنبھال رہا تھا۔ جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے یہ پوچھا گیا کہ کیا امریکی خفیہ ایجنسیوں کو حمزہ کے مارے جانے کی خبر ہے، تو انھوں نے کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل نے حمزہ بن لادن کا نام اپنی ممنوعہ فہرست میں ڈال دیا تھا۔ اس سال فروری میں امریکی حکومت نے حمزہ کا پتہ بتانے والے کو 10 لاکھ یو ایس ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔ حمزہ نے امریکہ اور دیگر ممالک پر حملہ کرنے کی اپیل کرنے والے آڈیو اور ویڈیو پیغامات جاری کیے تھے۔
Published: 01 Aug 2019, 11:10 AM IST
اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل اور امریکہ کی جانب سے حمزہ کو لے کر سخت فیصلے لینے کے بعد سعودی عرب نے بھی حمزہ کی شہریت رَد کر دی تھی۔ حمزہ کی بیوی مصر کی شہری ہے۔ اسامہ بن لادن کے مرنے کے بعد سے اس کی بیویاں اور بچے سعودی عرب لوٹ گئے تھے جہاں انھیں سابق شہزادہ محمد بن نائف نے پناہ دی تھی۔
Published: 01 Aug 2019, 11:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Aug 2019, 11:10 AM IST