اسرائیلی حملے کے بعد غزہ میں تباہی کا منظر، تصویر Getty Images
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 12 ہزار سے فلسطینی جان بحق ہو گئے ہیں۔ میڈیا آفس کے ڈائریکٹر جنرل اسماعیل الثوابتہ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ جان بحق ہونے والوں میں 5000 بچے اور 3300 خواتین شامل ہیں جب کہ 30000 سے زیادہ لوگ شدید زخمی ہیں۔
Published: undefined
الثوابتہ نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 3750 سے زیادہ ہو گئی ہے، جن میں 1800 بچے بھی شامل ہیں جو ابھی تک اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی فوج پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے تاکہ فلسطینیوں کو صحت کی سہولیات سے محروم کیا جا سکے اور انہیں ہجرت پر مجبور کیا جا سکے۔
Published: undefined
فلسطینی عہدیدار نے سینکڑوں بیمار اور زخمی افراد اور اندر پناہ لینے والے ہزاروں بے گھر لوگوں کو درپیش خطرے کے پیش نظر بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ الشفا میڈیکل کمپلیکس کو آزاد کرانے اور اسے فوری ایندھن کی فراہمی کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔
Published: undefined
غزہ میں صحت کے سب سے بڑے ادارے میڈیکل کمپلیکس کو حال ہی میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے تلاشی کی کارروائیوں اور ناکہ بندی کا سامنا کرنا پڑا، جن کا کہنا تھا کہ ہسپتال کو حماس فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے، اس دعوے کی حماس اور ہسپتال انتظامیہ نے بار بار تردید کی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined