عالمی خبریں

ناروے: مسجد فائرنگ معاملے میں گرفتار ملزم نے قتل کے الزامات سے کیا انکار

ناورے میں اپنی سوتیلی بہن کے مشتبہ قتل اور پھر ایک مسجد پر فائرنگ کے واقعے کے بعد گرفتار ملزم نے قتل کے الزامات سے انکار کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

وکیلِ صفائی اُنی فیریس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا، ''میرے موکل نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔‘‘ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ پولس نے عدالتی کارروائی بند کمرے میں کرنے کی درخواست کر رکھی ہے۔

Published: undefined

ناورے کے میڈیا نے اس ملزم کی شناخت اکیس سالہ فِلِپ منسہاؤس کے طور پر ظاہر کی ہے۔ زیرحراست ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اپنی سترہ سالہ سوتیلی بہن کو قتل کیا اور پھر دارالحکومت اوسلو کے نواحی علاقے میں واقع النور مسجد میں فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران مسجد میں موجود ایک پینسٹھ سالہ شخص نے منسہاؤس کو قابو میں کر لیا تھا، جس کے بعد اسے پولس کے حوالے کر دیا گیا۔

Published: undefined

مشتبہ حملہ آور کو قابو کرنے والے شخص محمد رفیق کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ پاکستانی فضائیہ کا ایک ریٹائرڈ اہلکار ہے۔ اس پاکستانی کو ناورے میں 'ہیرو‘ کہا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined