عالمی خبریں

فیسبک پر لوٹنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں: ٹرمپ

سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ جس دن سے وہ صدر کے عہدے سے ہٹے ہیں اسی دن سے مارک زکربرگ کا رویہ ان کے تئیں بدل گیا۔

ڈونالڈ تصویر یو این آئی
ڈونالڈ تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر فیسبک کے سی ای او مارک زکربرگ انھیں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لوٹنے کی اجازت دیں گے بھی تو انھیں واقعی اس بابت کوئی دلچسپی نہیں ہوگی۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز نارتھ کیرولینا میں ریپبلیکن پارٹی کے اجلاس میں کہا،’ہم اپنے ملک کو اس طرح کے انسانی برتاؤ سے نہیں چلنے دے سکتے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ مجھے دو برسوں میں واپس آنے (فیسبک پر) کی اجازت دے سکتے ہیں۔ مجھے اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے‘۔

Published: undefined

ڈونالڈ ٹرمپ نے اس وقت کو یاد کیا جب وہ صدر تھے اور مارک زکربرگ اپنی بیوی کے ساتھ وائٹ ہاؤس آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مارک زکربرگ نے میرے بارے میں فیسبک پر نمبر ون پر رہنے کے حوالے سے بات کی تھی۔ سابق صدر نے کہا کہ جس دن سے وہ صدر کے عہدے سے ہٹے اسی دن سے مارک زکربرگ کا رویہ ان کے تئیں بدل گیا۔ اس سے پہلے جمعہ کے روز ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیسبک کا ان پر دو برسوں کے لیے پابندی لگانا انھیں ووٹ دینے والے سات کروڑ 50 لاکھ امریکیوں کی بے عزتی تھی۔

Published: undefined

فیسبک نے جمعہ کے روز ہی اعلان کیا تھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو دو سال کے لیے معطل رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔ فیسبک نے کہا کہ اس کے کمیونٹی اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی کے سبب ڈونالڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ غورطلب ہے کہ جنوری میں ڈونالڈ ٹرمپ کے فیسبک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined