عالمی خبریں

چین میں نئی سیاسی ہلچل، حکومت نے وئیدونگ کو پارٹی اور فوج سے کیا دستبردار

حکومت کا کہنا ہے کہ وئیدونگ پر بدعنوانی کے سنگین الزامات تھے، جس کے سبب انھیں عہدہ سے ہٹایا گیا ہے۔ وئیدونگ کی طرف سے اب تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چین کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

چین کا پرچم، تصویر آئی اے این ایس

 

چین میں ایک طرف صدر شی جنپنگ کے جانشیں کو لے کر بحث چل رہی ہے، اور دوسری طرف ایک بڑا الٹ پھیر سامنے آیا ہے۔ چینی فوج میں دوسرے نمبر کے عہدہ پر قابض ہے وئیدونگ کو عہدہ سے دستبردار کر دیا گیا ہے۔ وئیدونگ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولت بیورو ممبر بھی تھے، اور انھیں پولت بیورو سے بھی خارج کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

حکومت کا کہنا ہے کہ وئیدونگ پر بدعنوانی کے سنگین الزامات تھے، جس کے سبب انھیں عہدہ سے ہٹایا گیا ہے۔ وئیدونگ کی طرف سے اب تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ وئیدونگ کو عہدہ سے دستبردار کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں لیا گیا ہے جب چین میں حکومت اور پارٹی کو لے کر ایک اہم سالانہ میٹنگ رواں ماہ کے آخر میں مجوزہ ہے۔

Published: undefined

’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کے مطابق وئیدونگ کے علاوہ 7 مزید ایسے فوجی جنرل کو معطل کیا گیا ہے، جن پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ ان میں مرکزی فوجی کمیشن کے رکن میاؤ ہوا، ہے ہونگجن اور سی ایم سی جوائنٹ آپریشن کمان سنٹر کے وانگ شیوبن کے نام اہم ہیں۔

Published: undefined

بہرحال، ہے وئیدونگ کی پیدائش چین کے فوجیان میں 1957 میں ہوئی تھی۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے اسکول سے ہی حاصل کی۔ گریجویشن کی تعلیم کے لیے وئیدونگ فوجی اسکول میں پڑھنے گئے۔ چینی فوج کے نانجنگ ملٹری اسکول سے انھوں نے اپنی تعلیم پوری کی۔ اس کے بعد وہ فوج میں شامل ہو گئے۔ 2012 میں شی جنپنگ کے اقتدار میں آتے ہی وئیدونگ کا قد بڑھنے لگا۔ 2013 میں انھیں پہلے جیانگسو فوجی ضلع کا کمانڈر عہدہ دیا گیا۔ مارچ 2014 میں وئیدونگ کو شنگھائی گیریسن کمانڈ کے کمانڈر کا عہدہ سونپا گیا۔ 2016 میں ان کے کام کو دیکھتے ہوئے جنپنگ کی حکومت نے انھیں ویسٹرن تھیٹر کمانڈ گراؤنڈ فورس کی کمان سونپ دی۔ 2018 میں انھیں سنٹرل لیول پر تعیناتی ملی۔ اسی سال انھیں مشرقی کمانڈ کی بھی ذمہ داری دی گئی۔

Published: undefined

2022 میں وئیدونگ کو مرکزی فوجی کمیشن میں نائب سربراہ کا عہدہ سونپا گیا۔ چینی صدر شی جنپنگ اس کے سربراہ ہوتے ہیں۔ چینی فوج میں نائب سربراہ کا عہدہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ صدر کے بعد وئیدونگ ہی فوج کے سب سے بااثر شخصیت تھے۔ وئیدونگ کو فوج میں ڈپٹی بنانے کے ساتھ ساتھ جنپنگ نے انھیں پارٹی کے پولت بیورو کا رکن بھی بنوایا۔ کہا جاتا ہے کہ دونوں میں 2 سالوں تک سب کچھ ٹھیک رہا، لیکن 2024 میں رشتے خراب ہو گئے۔ اس کے بعد سے وئیدونگ لاپتہ ہو گئے۔ اب چینی حکومت نے آفیشیل طور پر وئیدونگ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ ایک وقت وئیدونگ کو چینی صدر کا جانشیں تصور کیا جاتا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined