عالمی خبریں

امریکہ میں ہندوستانی نژاد خاتون کاقتل، پولیس کا چونکانے والا انکشاف، ملزم سابق عاشق بھاگ گیا ہندوستان!

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ارجن شرما قتل کے بعد ہندوستان فرار ہو گیا۔ وہ جب پولیس کے پاس شکایت کرنے پہنچا تھا، اسی دن اس نے امریکہ چھوڑنے کا پلان بنا لیا تھا۔ ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>قتل کی علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

قتل کی علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ میں نئے سال سے عین قبل لاپتہ ہوئی 27 سال کی ایک ہندوستانی نژاد خاتون کےقتل کاسنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ میری لینڈ کے ایلی کوٹ سٹی میں رہنے والی نکیتا گودیشا اپنے سابق عاشق کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی۔ نکیتا کے جسم پر کئی بار چاقو سے وار کیے گئے تھے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ نکیتا کے سابق عاشق نے ہی اس کاقتل کیا ہے۔وہ پیشے سے ڈاٹا اورحکمت عملی کا تجزیہ کار ہے۔

Published: undefined

اے بی پی پر نشر سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نکیتا کو آخری بار نئے سال سے پہلے دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ اپنے سابق بوائے فرینڈ ارجن شرما کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی۔ نکیتا کےجسم پر چاقو سے کئی بار وار کیے گئے تھے۔ پولیس افسران کا خیال ہے کہ نکیتا کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے ہی قتل کیا ہے، جو بعد میں ہندوستان فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق ارجن شرما نے 2 جنوری کو پولیس کو اطلاع دی کہ نکیتا لاپتہ ہے۔ اس کے بعد اس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ نکیتا آخری بار 31 دسمبر کو میری لینڈ میں اس کے اپارٹمنٹ میں دیکھا تھا۔ اس کے بعد پولیس نے 3 جنوری کو ارجن شرما کے اپارٹمنٹ کی تلاشی لی اور نکیتا کی لاش ملی، اس کے جسم پر کئی زخم تھے۔

Published: undefined

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ارجن شرما قتل کے بعد ہندوستان فرار ہو گیا۔ وہ جب پولیس کے پاس شکایت کرنے پہنچا تھا، اسی دن اس نے امریکہ چھوڑنے کا پلان بنا لیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نکیتا کا قتل 31 دسمبر کو شام تقریباً 7 بجے کیا گیا تھا۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ نکیتا کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined