عالمی خبریں

کورونا وباء کے جاری رہنے کی صورت میں ماہ صیام میں بھی مساجد بند رہیں گی: مصری وزیر 

مصری وزیر برائے اوقاف نے اس بات پر زور دیا کہ اگر رمضان المبارک میں یہ وائرس موجود رہتا ہے تو ہم اپنے آپ کو محفوظ رکھنے اور خدا کے قانون کی پاسداری کے لیے مساجد کو بند کرنے کے پابند ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گزشتہ روز مصری وزیر برائے اوقاف نے اعلان کیا کہ اگر کرونا وائرس کی وباء اسی طرح بدستور موجود رہی تو رمضان المبارک کے دوران بھی مساجد بند کردی جائیں گی۔ مصری وزیر اوقاف ڈاکٹر محمد مختار نے ایک بیان میں کہا کہ وباء کے خاتمے سے پہلے مساجد کھولنے کا کوئی پروگرام نہیں۔ مساجد وباء کے ختم ہونے کے بعد ہی کھلیں گی۔

Published: undefined

مصری وزیر برائے اوقاف نے اس بات پر زور دیا کہ اگر رمضان المبارک میں یہ وائرس موجود رہتا ہے تو ہم اپنے آپ کو محفوظ رکھنے اور خدا کے قانون کی پاسداری کے لیے مساجد کو بند کرنے کے پابند ہیں۔

Published: undefined

مصری وزیر اوقاف کا کہنا تھا کہ اس سال رمضان المبارک کے دوران رمضان دستر خوان لگانے پر احتیاطاً پابندی عاید کی جا سکتی ہے تاکہ لوگ زیادہ جمع نہ ہوں۔ اسی طرح شہریوں کو کرونا کی بیماری سے بچانے کے لیے مساجد کو بھی بند رکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران روزہ افطار کرانے والے مخیر حضرات اور فلاحی ادارے مستحق افراد میں نقد رقوم تقسیم کریں۔

Published: undefined

ادھر مصر کی سب سے بڑی اور پرانی دینی درس گاہ جامعہ الازھر نے وباء کے دنوں میں اجتماعی عبادت اور دعا سے سختی سے منع کیا ہے۔ الازھر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وباء کے دنوں میں مجالس کا انعقاد کسی خطرے سے کم نہیں۔ ہمیں کوئی بھی کام ڈاکٹروں کے مشورے اور محکمہ صحت کی فراہم کردہ ہدایات کے مطابق کرنا چاہیے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ جمعہ کے روز مصر میں مزید 120 کرونا مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد ملک میں کرونا کے کل مریضوں کی تعداد 895 ہوگئی ہے جب کہ جمعہ کو مصر میں کرونا کے 8 مریض ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined