عالمی خبریں

ایران اور امریکہ کے مابین جنگ ہونے جا رہی ہے، امریکیوں کا خیال

ایک تازہ جائزے کے مطابق نصف سے زائد امریکی شہریوں کے خیال میں امریکا کی ’آئندہ چند برسوں میں‘ ایران کے ساتھ جنگ ہو گی۔ چالیس فیصد سے بھی کم افراد نے کہا کہ صدر ٹرمپ یہ تنازعہ حل کرنے کے اہل ہیں۔

امریکیوں کے خیال میں ایران سے جنگ ہو گی، جائزہ
امریکیوں کے خیال میں ایران سے جنگ ہو گی، جائزہ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے حالیہ چند ماہ کے دوران ایران کے خلاف اپنی ’آخری حدوں تک دباؤ‘ بڑھا دیا ہے، جس کی وجہ سے ایسے خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ دونوں ممالک جنگ کے راستے پر گامزن ہیں۔

Published: 22 May 2019, 7:10 PM IST

روئٹرز کے مطابق سروے میں شامل 64 فیصد افراد نے سن دو ہزار پندرہ کے اس عالمی جوہری معاہدے کی حمایت کی، جس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنا ہے۔ ایسی رائے دینے والے زیادہ تر افراد کا تعلق ریپبلکنز سے تھا۔ امریکا گزشتہ برس اس عالمی معاہدے سے دستبردار ہو گیا تھا۔

Published: 22 May 2019, 7:10 PM IST

ایران اور امریکا کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے سروے میں شامل 51 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا تھا کہ آئندہ چند برسوں کے دوران ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہو سکتی ہے۔ گزشتہ برس جون میں کروائے گئے ایک سروے کے مقابلے میں اس مرتبہ ایسی رائے رکھنے والوں کی تعداد میں آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Published: 22 May 2019, 7:10 PM IST

تقریباً 49 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کے ایران کے ساتھ رویے کو غلط قرار دیا جبکہ ان میں سے 31 فیصد نے کہا کہ وہ امریکا کی ایران کے حوالے سے پالیسی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ سروے میں شامل 39 فیصد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی ایران پالیسی کی حمایت کی۔

Published: 22 May 2019, 7:10 PM IST

دوسری جانب 54 فیصد امریکی ایران کو ’’سنگین‘‘ یا ’’انتہائی‘‘ خطرہ بھی قرار دیتے ہیں۔ سروے میں شامل 79 فیصد کا کہنا تھا کہ اگر ایران امریکی افواج کو پہلے نشانہ بناتا ہے تو اس کا جواب دیا جانا چاہیے۔ 40 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جائے جبکہ 39 فیصد کا خیال تھا کہ ایسے حالات میں ایران کے خلاف مکمل جنگ کا آغاز کر دینا چاہیے۔

Published: 22 May 2019, 7:10 PM IST

روئٹرز کی طرف سے یہ سروے سترہ سے بیس مئی کے دوران کروائے گئے تھے اور اس میں ایک ہزار سات بالغ امریکی شہریوں نے حصہ لیا۔ ان میں سے 350 ڈیموکریٹ رجسٹرڈ ووٹر تھے جبکہ 289 کا تعلق ری پبلکنز سے تھا۔ ان میں سے 181 آزاد رجسٹرڈ ووٹر تھے۔

Published: 22 May 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 May 2019, 7:10 PM IST