عالمی خبریں

افغانستان میں انتخابات کے دوران دھماکوں میں 32 افراد ہلاک، 113 زخمی

افغانستان میں صدارتی انتخابات کی پولنگ کے دن ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 32 افراد کی جان چلی گئی اور 113 زخمی ہو گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کابل: افغانستان میں صدارتی انتخابات کی پولنگ کے دن ہونے والے دھماکوں میں کم از کم 32 افراد کی جان چلی گئی اور 113 زخمی ہو گئے۔ پژویک نیوز کے مطابق افغانستان میں ہفتہ کو 64 دھماکے ہوئے جس کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم طالبان نے لی ہے۔ اس دوران کل 95 لاکھ لوگوں نے اپنے ووٹ کے حق کااستعمال کیا۔

Published: undefined

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس سے پہلے ملک بھر میں 314 حملے کرنے کا دعوی کیا جن میں کم از کم 159 فوجی اور پولس اہلکار مارے گئے اور 93 دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع سے اگرچہ اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

Published: undefined

اس نے بتایا کہ دارالحکومت کابل کے علاوہ كنار، پكتيا، پروان، میدان وردك، غزني، لگمن، پکتیکا، خوست، لوگر، بلخ، كپیسا، جوزان، باميان، ننگرهار، بدخشاں ،قندوز، تاخر، نورستان، ہلمند، ہرات، قندھار، فرح، بدغيس، فرياب، دائی كنڈي، زابل اور نمروز میں حملے کئے گئے۔ طالبان ترجمان نے انتخابی عمل کے دوران حملے جاری رکھنے کی بات بھی کہی۔

Published: undefined

ادھر، افغانستان کے صدارتی انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد موجودہ صدر اشرف غنی نے طالبان سے لوگوں کی مرضی کا احترام کرتے ہوئے جنگ کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ اشرف غنی نے سنیچر کو ایک بیان میں طالبان سے کہا 'آپ کے لیے امن کے دروازے کھلے ہیں۔'

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined