عالمی خبریں

دنیا میں کورونا سے 13 ہزار سے زائد ہلاکتیں، مجموعی طور پر 56 لاکھ سے زیادہ ہلاک

امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.53 کروڑ سے زائد افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 8 لاکھ 90 ہزار 770 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی 

واشنگٹن: دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کا سلسلہ جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا سے 13 ہزار 827 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56 لاکھ 85 ہزار 892 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 38 کروڑ 13 لاکھ 15 ہزار 125 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 9.95 ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہے۔

Published: undefined

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 13 ہزار 15 ہزار 125 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 56 لاکھ 85 ہزار 892 ہو گئی ہے۔ امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.53 کروڑ سے زائد افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 8 لاکھ 90 ہزار 770 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

اس جان لیوا وبا سے متاثر ہونے کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے، جہاں بدھ کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 61 ہزار 386 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 16 لاکھ 21 ہزار 603 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.90 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 9.26 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 95 لاکھ 11 ہزار 307 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں شفایابی کی شرح 94.91 فیصد ہے۔ اس کے ساتھ ہی 1733 مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4,97,975 ہو گئی ہے۔ ملک میں اس وقت اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔

Published: undefined

برازیل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا بھر میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اس لاطینی امریکی ملک میں اب تک 2.56 کروڑ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور اس مہلک وبا سے اب تک 6,28,356 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس کورونا متاثرین کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس یوروپی ملک میں اب تک 1.96 کروڑ سے زیادہ لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اب تک 1,32,307 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ برطانیہ کورونا کے کیسز کے معاملے میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں اب تک تقریباً 1.75 کروڑ لوگ اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1,57,404 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

ترکی نے کورونا وائرس کے کیسز معاملے میں روس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ ملک دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جہاں اب تک 1,17,22,483 افراد جان لیوا وبا سے متاثر اور 87,614 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس کورونا وائرس کے کیسز کے لحاظ سے دنیا میں ساتویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس ملک میں اس جان لیواوبا سے 1,17,95059 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اب تک 3,25,321 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ مرنے والوں کے لحاظ سے روس دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کوروناوائرس متاثرین کی کل تعداد 11 ملین سے تجاوز کر گئی ہے اور یہ ملک دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں اموات کی تعداد 1,46,925 تک پہنچ گئی ہے۔

Published: undefined

اسپین کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا نویں نمبر پر ہے جہاں اب تک 10.03 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 93,633 لوگ اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جرمنی اب تک عالمی وبا سے 10.07 لاکھ سے زیادہ متاثر ہونے کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ اس یورپوی ملک میں اموات کی تعداد 1,18,026 تک پہنچ گئی ہے۔ پڑوسی ملک پاکستان میں 14.36 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور وہاں اس وبا کی وجہ سے 29,330 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined