عالمی خبریں

سال 2023 میں دنیا بھر میں 120 صحافی مارے گئے

بہت سے ایسے حالات ہیں جہاں صحافیوں کو جان بوجھ کر کہانیوں کو کور کرنے اور عوام کے جاننے کے حق کو محدود کرنے کے لئے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ باخبر رہنا شہریوں کا جمہوری حق ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کا کہنا ہے کہ سال 2023 میں 120 صحافی اور میڈیا کارکن مارے گئے اور دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں میں سے 68 فیصد غزہ تنازعہ میں مارے گئے۔اتوار کو آئی ایف جے کی جانب سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق سال 2023 میں 11 خواتین سمیت 120 صحافی اور میڈیا پرسنز مارے گئے۔

Published: undefined

ایف آئی جے نے 8 دسمبر کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دن سے پہلے ہلاک ہونے والے صحافیوں کی ایک ابتدائی فہرست شائع کی تھی، جس میں 94 ہلاکتوں کی ڈاکومنٹیشن کی گئی تھی۔ آئی ایف جے کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اضافہ غزہ جنگ میں اضافی ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ فیڈریشن کو دیگر ہلاکتوں کے بارے میں بتائے جانے کا نتیجہ ہے۔

Published: undefined

آئی ایف جے کے سیکرٹری جنرل انتھونی بیلینگر نے کہا، "آج ہمارے خیالات ان صحافیوں کے اہل خانہ اور دنیا بھر کے نیوز رومز میں ہمارے ساتھیوں کے ساتھ ہیں جو محض اپنے کام کی وجہ سے ہلاک ہونے والے ساتھیوں کی موت پر سوگ منا رہے ہیں۔ ہم صحافیوں کو ہمیشہ یاد دلاتے ہیں کہ کوئی بھی کہانی ان کی زندگی کے لائق نہیں ہے، بہت سے ایسے حالات ہیں جہاں انہیں جان بوجھ کر کہانیوں کو کور کرنے اور عوام کے جاننے کے حق کو محدود کرنے کے لئے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ باخبر رہنا شہریوں کا جمہوری حق ہے۔ حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صحافیوں کو آزادانہ طور پر رپورٹ کرنے کے لیے تحفظ فراہم کیا جائے۔ "اس سال کے مہلک اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہمیں صحافیوں کی حفاظت اور آزادی کے تحفظ کے لیے ریاستوں کو کلیدی طریقہ کار اپنانے کے لئے مجبور کرنے والے ایک بین الاقوامی پابند کرنے والے آلے کی کتنی اشد ضرورت ہے۔"

Published: undefined

فیڈریشن کے ریکارڈ کے مطابق اس سال دنیا بھر میں مارے جانے والے صحافیوں اور میڈیا پرسن میں سے 68 فیصد غزہ کی لڑائی میں مارے گئے ہیں۔ غزہ میں جنگ کے نتیجے میں 75 فلسطینی، چار اسرائیلی اور تین لبنانی صحافی ہلاک ہوئے جب کہ شام میں میڈیا کے تین کارکن مارے گئے۔ ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں 12 صحافی ہلاک ہوئے، جس میں ہندوستان (3)، افغانستان (2)، فلپائن (2)، بنگلہ دیش (2)، پاکستان (2) اور چین میں ایک میڈیا پرسن شامل ہیں۔

Published: undefined

شمالی اور جنوبی امریکہ میں 2023 میں دس صحافی مارے گئے جن میں تین میکسیکن، ایک پیراگوئین، تین گوئٹے مالا، ایک کولمبیا، ایک ہونڈوراس اور ایک امریکی شامل ہے۔آئی ایف جے افریقہ میں کیمرون (2)، سوڈان (1)، لیسوتھو (1)، مالی (1)، صومالیہ (1)، موزمبیق (1)، نائیجیریا (1) اور روانڈا میں ایک یعنی کل آٹھ صحافیوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔ جن کی مکمل چھان بین نہیں ہوسکی ہے۔

Published: undefined

یورپ میں تین صحافی اور میڈیا ورکر - یوکرینی (1)، روسی (1) اور فرانسیسی (1) - یوکرینی جنگ میں مارے گئے ہیں جب کہ ایک میڈیاپرسن البانیہ میں مارا گیا۔آئی ایف جے دنیا بھر کی حکومتوں سے صحافیوں کی حفاظت اور آزادی کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی پابند کنونشن کو تیزی سے اپنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined