عالمی خبریں

میٹا کے نئے پلیٹ فارم ’تھریڈز‘ نے ٹوئٹر کو کیا بے چین! مسک نے دی قانونی کارروائی کی دھمکی

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے پلیٹ فارم 'تھریڈز' کی وجہ سے مائیکرو بلاگنگ کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالکان میں بے چینی پائی جاتی ہے

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

واشنگٹن: فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے پلیٹ فارم 'تھریڈز' کی وجہ سے مائیکرو بلاگنگ کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالکان میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ الزام ہے کہ تھریڈز کو ٹوئٹر کی طرز پر ہی تیار کیا گیا ہے، لہذا ٹوئٹر نے قانونی کارروائی کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ بی بی سی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ تھریڈز کو بدھ کے روز لانچ کیا گیا ہے اور میٹا نے اسے ٹوئٹر کے متبادل کے طور پر پیش کیا ہے۔ ٹوئٹر کے باس ایلون مسک نے کہا کہ مقابلہ اپنی جگہ ہے لیکن دھوکہ دہی نہیں ہونی چاہئے۔ تاہم میٹا نے ان دعووں کی تردید کی کہ ٹوئٹر کے سابق ملازمین نے تھریڈز بنانے میں مدد کی ہے۔ میٹا کے مطابق نئے پلیٹ فارم سے 3 کروڑ سے زائد افراد جڑ چکے ہیں۔

Published: undefined

بی بی سی کے مطابق، تھریڈز کا لُک اور فیل ٹوئٹر کی طرح ہے، اور نیوز فیڈ اور ری پوسٹنگ بھی کافی مانوس ہے۔ ٹوئٹر نے بدھ کے روز میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کو ایک خط لکھ کر تھریڈز بنانے کے لیے ٹوئٹر کے تجارتی رازوں اور دیگر دانشورانہ املاک کو جان بوجھ کر اور غیر قانونی طریقے سے استعمال کرنے کا الزام لگایا۔

Published: undefined

ٹوئٹر نے الزام لگایا کہ میٹا نے اس کے متعدد سابق ملازمین کی خدمات حاصل کیں جن کو ٹوئٹر کے تجارتی راز اور دیگر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل تھی اور انہوں نے میٹا کے لیے ’کاپی کیٹ‘ تھریڈز ایپ تیار کرنے میں مدد کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined