عالمی خبریں

مدینہ منورہ: مسجد قباء دنیا بھر کے زائرین کی توجہ کا مرکز

گر کوئی مسلمان مسجد قباء میں دو رکعتیں فرض یا نفل ادا کرتا ہے تو اس کے نامہ اعمال میں ایک مقبول عمرے کا ثواب لکھا جائے گا: حدیث

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ریاض: مدینہ منورہ میں تاریخی مسجد قباء اس وقت پوری دنیا کے مسلمانوں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔ دنیا بھر سے عمرہ کی ادائی یا سیاحتی ویزے پرآنے غیر ملکی سیاح مسجد قبا میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہاں سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو زندہ کرنے کے لیے نوافل ادا کرتے اور عبادت کرکے ڈھیروں ثواب کماتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ہفتے کے روز کبھی پیدل اور کبھی سواری پر سوار ہوکر اس مسجد میں جاتے اور نماز ادا فرماتے تھے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ مسجد قباء اسلامی تاریخ کی سب سے پہلی مسجد ہے جسے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کبار نے ہجرت مدینہ کے موقع پر مدینہ منورہ پہنچنے کے بعد تعمیر فرمایا۔ مسجد قباء کی تعمیرمیں آپ صحابہ کرام کے ساتھ خود پتھر اور گارا اٹھا کر لاتے۔

Published: undefined

یہ وہی مسجد ہے جس کے بارے میں قرآن کی یہ آیت ’’لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَنْ تَقُومَ فِيهِ، فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ‘‘ نازل ہوئی۔ مستند احادیث میں وارد ہے کہ اگر کوئی مسلمان مسجد قباء میں دو رکعتیں فرض یا نفل ادا کرتا ہے تو اس کے نامہ اعمال میں ایک مقبول عمرے کا ثواب لکھا جائے گا۔

Published: undefined

مسجد قباء مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کو ملانے والی شاہراہ ھجرت پر واقع ہے۔ مسجد قباء مسجد نبوی سے جنوب میں ساڑھے تین کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے مسجد قباء کی تازہ تصاویر جاری کی ہیں جن میں مسجد میں آنے والے زائرین کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined