عالمی خبریں

کملا ہیرس لیبیا-پیرس کانفرنس میں کریں گی شرکت

نائب صدارتی ترجمان سیمون سینڈرز نے کہا کہ ’’نائب صدر 11 نومبر کو چوتھے سالانہ پیرس امن سمپوزیم میں شرکت کریں گی اور تقریر کریں گی۔ وہ 12 نومبر کو لیبیا پر پیرس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی‘‘۔

کملا ہیرس، تصویر آئی اے این ایس
کملا ہیرس، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: امریکی نائب صدر کملا ہیرس 11 نومبر کو فرانس میں منعقد ہونے والے چوتھے پیرس امن سمپوزیم میں تقریر کریں گی اور اگلے دن لیبیا پر پیرس کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ وائٹ ہاؤس نے یہاں جاری بیان میں یہ اطلاع دی ہے۔

Published: undefined

نائب صدارتی ترجمان سیمون سینڈرز نے کہا کہ ’’نائب صدر 11 نومبر کو چوتھے سالانہ پیرس امن سمپوزیم میں شرکت کریں گی اور تقریر کریں گی۔ وہ 12 نومبر کو لیبیا پر پیرس کانفرنس میں بھی شرکت کریں گی‘‘۔ دورے کے دوران کملا ہیرس فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی ملاقات کریں گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بحر اوقیانوس تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گی اور کووڈ -19 سے پیدا ہونے والے عالمی چیلنجز، آب و ہوا کے بحران اور ہند بحرالکاہل جیسے مسائل پر ہماری شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined