عالمی خبریں

جو بائیڈن نے معاہدے کی پاسداری کرنے پر طالبان کی تعریف کی

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں جاری افواج کے انخلا آپریشن میں اب تیزی آرہی ہے۔ طالبان نے مجموعی طور پر معاہدے کی پاسداری کی ہے۔

امریکی صدرجو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس
امریکی صدرجو بائیڈن، تصویر آئی اے این ایس 

واشنگٹن: معاہدے کی پاسداری کے لئے طالبان کی تعریف کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے معاملے پر افغان طالبان نے مجموعی طور پر معاہدے کی پاسداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کہہ چکے ہیں وہ قانونی حیثیت کے حصول کے خواہش مند ہیں، اب تک طالبان نے امریکی افواج کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

Published: undefined

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں جاری افواج کے انخلا آپریشن میں اب تیزی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انخلا کے معاملے پر طالبان نے مجموعی طور پر معاہدے کی پاسداری کی ہے، امید ہے افغانستان سے افواج کا انخلا 31 اگست تک مکمل ہو جائے گا۔

Published: undefined

امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے کیے گئے ایک سوال پر جواب دیا کہ ضرورت پڑنے پر انخلا کی ڈیڈلائن میں ممکنہ توسیع پر بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان سے ہزاروں افراد کے انخلا میں پیشرفت ہو رہی ہے، 36 گھنٹے سے بھی کم وقت میں 11ہزار افراد کو کابل سے بحفاظت باہر نکالا گیا ہے۔ جوبائیڈن نے مزید کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح امریکی شہریوں کو جلد اور محفوظ طریقے سے نکالنا ہے، انخلا میں مدد کرنے پرعالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined