عالمی خبریں

جاپان ایئرلائنس کا مسافر طیارہ 10 منٹ میں 26 ہزار فیٹ آیا نیچے، 191 مسافروں نے لکھنا شروع کر دیا آخری پیغام!

جنوبی چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جاپان ایئرلائنس کے بوئنگ طیارہ میں 191 مسافر سوار تھے۔ پائلٹ ٹیم کے اراکین کو جوڑ کر یہ تقریباً 200 ہوئے۔ بیشتر مسافر چین کے تھے جو جاپان کے ٹوکیو جا رہے تھے۔

<div class="paragraphs"><p>جاپان ایئرلائنس</p></div>

جاپان ایئرلائنس

 

جاپان ایئرلائنس کا ایک مسافر طیارہ خوفناک حادثہ کا شکار ہوتے ہوتے بچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں بوئنگ 737 کا طیارہ چین سے پرواز بھر کر جاپان کی راجدھانی ٹوکیو جا رہا تھا۔ شنگھائی میں پرواز بھرتے ہی طیارہ میں خرابی آ گئی اور وہ اچانک نیچے آنے لگی۔ تقریباً 26 ہزار فیٹ اوپر سے طیارہ کو نیچے گرتا دیکھ کر مسافروں نے ’الوداعیہ پیغام‘ تک لکھ کر رکھ دیا، لیکن آخر میں طیارہ کی لینڈنگ انتہائی حفاظت کے ساتھ زمین پر ہوئی۔

Published: undefined

’ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ‘ کے مطابق جاپان ایئرلائنس کے بوئنگ طیارہ میں 191 مسافر سوار تھے۔ پائلٹ ٹیم کے اراکین کو جوڑ کر یہ تقریباً 200 ہوئے۔ بیشتر مسافر چین کے تھے، جو جاپان کے ٹوکیو جا رہے تھے۔ حکومت جاپان کے مطابق کیبن میں کچھ ٹیکنیکل فالٹ کا مسئلہ سامنے آیا تھا، جسے پائلٹ ٹھیک کرنے کی کوشش میں مصروف ہو گئے۔ اسی دوران طیارہ کو 10 منٹ میں 26 ہزار فیٹ اونچائی سے نیچے لایا گیا۔

Published: undefined

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب طیارہ نے کیبن میں ہوا کا دباؤ بنائے رکھنے والے پریشرائزیشن سسٹم میں فالٹ کے بارے میں الرٹ جاری کیا، تو پائلٹس نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔ فلائٹ کے نیچے اترنے کے ساتھ ہی ایئر ہوسٹیس نے تنبیہ جاری کی۔ تنبیہ سنتے ہی فلائٹ میں افرا تفری مچ گئی۔ لوگ چیخنے لگے۔ کچھ لوگوں نے فوراً سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کیا، جبکہ کچھ لوگ آخری وصیت تحریر کرنے لگے۔ ایک مسافر نے طیارہ کو نیچے گرتا دیکھ کر لکھا کہ ’’میرا جسم اب بھی یہیں ہے۔ میرے پیر کانپ رہے ہیں۔ جب آپ زندگی یا موت کا سامنا کرتے ہیں تو باقی سب کچھ ادنیٰ لگتا ہے۔‘‘

Published: undefined

بہرحال، کسی طرح مسافر طیارہ کی بہ حفاظت لینڈنگ ہوئی۔ لینڈنگ کے بعد اسے تقریباً ایک گھنٹے تک جوں کا توں رکھا گیا۔ لوگوں کو اس کے بعد ہی باہر نکالا گیا۔ اس واقعہ کے بارے میں جاپان ایئرلائنس کا کہنا ہے کہ اس نے سبھی مسافروں کو تقریباً 10 ہزار روپے معاوضہ کے طور پر دینے کی پیشکش کی ہے۔ واقعہ سے متعلق جاپان ایئرلائنس نے افسوس کا بھی اظہار کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined