عالمی خبریں

آسیان سربراہی اجلاس میں جے شنکر کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات، دو طرفہ اور عالمی امور پر گفتگو

روبیو نے کہا کہ نئی دہلی کے خدشات درست ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ ہمارا کوئی بھی قدم ہندوستان کے خلاف نہیں ہے۔ ہندوستان سفارت کاری میں بہت سخت ملک ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر: ایس جے شنکر ’ ایکس‘ ہینڈل</p></div>

تصویر: ایس جے شنکر ’ ایکس‘ ہینڈل

 

 ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ملائیشیا میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی اورمختلف اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ہندوستانی وزیرخارجہ کوالالامپور میں آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ہندوستان امریکہ کے درمیان دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ جے شنکر نے ایک ’ایکس‘پوسٹ میں کہا کہ آج صبح کوالالامپور میں امریکی وزیرخارجہ روبیو سے مل کر خوشی ہوئی۔ میں، ہمارے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر ہونے والی بات چیت کی تعریف کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے جے شنکر سے ملاقات سے قبل ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن پاکستان کے ساتھ اپنے تزویراتی تعلقات کو آگے بڑھانا چاہتا ہے لیکن یہ ہندوستان کے ساتھ اس کی تاریخی اور گہری دوستی کی قیمت پر نہیں ہوگا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ اور پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر کے درمیان ملاقات کا ذکر کیا اور ہندوستان سے تیل کے ذرائع کو متنوع بنائے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تجارت فی الحال زیر بحث نہیں ہے۔

Published: undefined

بتا دیں کہ کوالالامپور میں آسیان سربراہی اجلاس کے دوران پیر کو ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات سے قبل روبیو نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان ’گہری، تاریخی اور اہم‘ شراکت داری ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ مہینوں میں امریکا اور پاکستان کے درمیان کچھ زیادہ ہی قربت دیکھی گئی ہیں۔ اس سے ہندوستان میں کچھ خدشات بھی پیدا ہوئے ہیں، خاص طور پر اس وقت جب ٹرمپ انتظامیہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد اسٹریٹجک اور اقتصادی معاہدے ہوئے تھے۔

Published: undefined

اس موقع پر ہندوستان کے خدشات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ نئی دہلی کے خدشات درست ہیں، لیکن پاکستان کے ساتھ ہمارا کوئی بھی قدم ہندوستان کے خلاف نہیں ہے۔ ہندوستان سفارت کاری میں بہت سخت ملک ہے اور امریکہ کو کئی ممالک کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

مارکو روبیو نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، خاص طور پر جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان محدود تنازع کے بعد پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاکستان نے تنازع ختم کرنے کا سہرا ٹرمپ کو دیا جب کہ ہندوستان نے اس دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔

Published: undefined

توانائی اور تجارت پر بات کرتے ہوئے روبیو نے کہا کہ ہندوستان پہلے ہی روس سے تیل کی خریداری کو متنوع بنانے پر بات کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان اپنے تیل کے ذرائع کو متنوع بناتا ہے اور امریکہ سے زیادہ تیل خریدتا ہے تو یہ دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا۔ ہم فی الحال کسی کاروبار کے حوالے سے بات چیت نہیں کر رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined