عالمی خبریں

اسرو کی سیٹیلائٹ تصویروں نے بیاں کیا میانمار کی تباہی کا منظر، کئی اہم شہروں اور ہیریٹیج سائٹس کو بھاری نقصان

سیٹیلائٹ تصاویر میں آس پاس کی ندیوں میں دراریں دکھائی دی ہیں۔ میانمار میں فوجی حکمرانی اور انٹرنیٹ پر لگی پابندی کی وجہ سے وہاں ہوئے نقصان اور تباہی کی صحیح معلومات نہیں مل پا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ’اسرو‘</p></div>

تصویر بشکریہ ’اسرو‘

 

28 مارچ کو میانمار میں ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا۔ اس کے جھٹکے تھائی لینڈ، ویت نام، چین، ہندوستان اور بنگلہ دیش تک محسوس کیے گئے تھے۔ میانمار میں فوجی حکمرانی اور انٹرنیٹ پر لگی پابندی کی وجہ سے وہاں ہوئے نقصان اور تباہی کی صحیح معلومات نہیں مل پا رہی ہے۔ اب ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے سیٹیلائٹ تصویریں جاری کرکے زلزلہ سے ہوئی تباہی کو صاف طور سے دکھا دیا ہے۔

Published: undefined

جہاں ایک طرف میانمار کی حکومت تباہی کی اصل تصویریں دنیا سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے  وہیں ’اسرو‘ نے اس زلزلہ سے ہوئے نقصان کی سیٹیلائٹ تصویریں جاری کرکے ظاہر کر دیا ہے۔ اسرو کی جدید ترین ارتھ امیجنگ سیٹیلائٹ کارٹو سیٹ-3 نے 500 کلومیٹر کی اونچائی سے زلزلہ متاثر علاقوں کی ہائی ریزولیوشن تصویریں لی ہیں۔ ان تصویروں سے پتہ چلا ہے کہ میانمار کے کئی اہم شہروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

Published: undefined

مانڈلے جو میانمار کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے، سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں سے ایک ہے۔ اسرو کی تصویروں میں دکھائی دے رہا ہے کہ مانڈلے اور سگائنگ علاقے میں کئی تاریخی عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔ مانڈلے یونیورسٹی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ وہیں اراودی ندی پر بنا ایک بڑا پُل بھی گر چکا ہے۔

Published: undefined

اسرو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مانڈلے میں زبردست تباہی ہوئی ہے۔ یہاں کے اہم ہیریٹیج سائٹس جیسے اسکائی وِلا، مہامُنی پگوڈا اور انندا پگوڈا کو یا تو پوری طرح سے یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ انندا پگوڈا جو کہ یونیسکو کے ذریعہ منظور شدہ ایک تاریخی مقام ہے، اس کی حالت بھی بے حد خراب ہو گئی ہے۔

Published: undefined

زلزلہ نے میانمار کے سگائنگ شہر میں بھی کئی مٹھوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹیلائٹ تصاویر میں آس پاس کی ندیوں میں دراریں دکھائی دی ہیں جو زلزلہ کے دوران مٹی کے متزلزل ہونے کا اشارہ دیتی ہے۔ اس کے لیکوی فیکشن کہتے ہیں جس میں زمین پانی کے ساتھ مل کر کیچڑ میں بدل جاتی ہے اور اس سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined