عالمی خبریں

اسرائیلی پولیس نے ایک بار پھر قبلہ اول کو بنایا نشانہ، نمازیوں کو تشدد کا سامنا

فجر کی نماز کے وقت کئی صیہونی گروپ مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور نمازیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، یہودی گروپوں کو قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی حاصل تھی۔

مسجد الاقصی
مسجد الاقصی تصویر آئی اے این ایس

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی فوجیوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول، مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ انتہا پسند یہودی اسرائیلی پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں کے قبلہ اول میں گھس گئے، صیہونی فورسز نے نمازیوں کو مسجد سے نکال کر تالے لگا دیئے۔ قابض فورسز کے تشدد سے 9 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

Published: undefined

فجر کی نماز کے وقت کئی صیہونی گروپ مسجد الاقصی میں داخل ہوئے اور نمازیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، یہودی گروپوں کو قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی حاصل تھی۔ حالات کی کشیدگی کا بہانہ بنا کر صیہونی فورسز نے تمام مسلمانوں کو باہر نکال کر مسجد کے دروازے پر تالے لگا دیئے۔

Published: undefined

فلسطینی ہلال احمر کے مطابق حملے میں 9 نمازی زخمی ہوئے ہیں جبکہ اتنے ہی فلسطینیوں کو اسرائیلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس سے پہلے جمعہ کو بھی صیہونی فورسز نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی تھی اور ڈیڑھ سو سے زائد نمازیوں کو زخمی اور 400 کو حراست میں لے لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined