عالمی خبریں

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری: خواتین، بچوں، پیرا میڈیکل اہلکار سمیت 60 فلسطینی جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی بمباری اور فائرنگ سے کم از کم 60 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جن میں خواتین، بچے، قیدی اور طبی اہلکار شامل ہیں۔ جنگ کے آغاز سے ہلاکتوں کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں

<div class="paragraphs"><p>غزہ میں تباہی کا منظر / فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

غزہ میں تباہی کا منظر / فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

غزہ پر اسرائیلی حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے۔ منگل کو مختلف علاقوں میں اسرائیلی فضائی حملوں، ڈرون حملوں اور فائرنگ میں خواتین، بچوں، قیدیوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت کم از کم 60 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔ غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے چینی میڈیا کو بتایا کہ جنوبی غزہ کے خان یونس اور وسطی علاقے الجوادین میں بے گھر فلسطینیوں کے دو خیموں پر اسرائیلی گولہ باری کی گئی، جس میں چھ افراد مارے گئے۔

Published: undefined

حماس کے مطابق، چھ فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر کے مغربی کنارے سے غزہ منتقل کیا گیا تھا۔ ان میں سے تمام منگل کو اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو گئے۔ غزہ شہر کے مغربی علاقے الرمل میں فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر فضائی حملہ کیا گیا، جس میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت چھ افراد مارے گئے۔ تل الحوا علاقے میں ایک رہائشی گھر پر فضائی حملے میں ایک کمسن بچے سمیت چار فلسطینی ہلاک ہوئے۔

Published: undefined

غزہ کے مشرقی علاقے التفح میں ایک مکان پر اسرائیلی بمباری سے پانچ افراد ہلاک ہوئے، جبکہ جنوبی غزہ کے الزیتون محلے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں تین فلسطینی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اسی طرح التفح اور شیخ ردوان علاقوں میں بمباری سے ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔

وسطی غزہ کے دیر البلاح قصبے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیے گئے دھماکے میں دو افراد مارے گئے۔ ادھر خان یونس کے مغرب میں واقع المواسی علاقے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں منگل کی صبح تک 25 فلسطینی جاں بحق ہو چکے تھے۔ ناصر میڈیکل کمپلیکس نے تصدیق کی ہے کہ المواسی پر اسرائیلی گولہ باری کے دوران ایک پیرا میڈیکل اہلکار بھی اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے شہید ہوا۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے دیگر فلسطینیوں میں تین بچے بھی شامل تھے، جو جنوبی غزہ میں رفح کے شمال میں واقع ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی تقسیم کے مرکز کے قریب مارے گئے۔ ان حملوں پر اسرائیل کی جانب سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

غزہ میں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق، 18 مارچ 2024 کو اسرائیل کی جانب سے دوبارہ فوجی آپریشن شروع کیے جانے کے بعد سے اب تک 7,013 فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جبکہ 24,838 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 57,575 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 136,879 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ میں مسلسل حملوں کے سبب انسانی بحران بدترین صورت اختیار کر چکا ہے، جہاں طبی سہولیات، غذا، پانی اور پناہ گاہوں کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بارہا فائر بندی کا مطالبہ کیا ہے، لیکن زمینی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined