عالمی خبریں

نیتن یاھو کے بعد کرونا کے شبے میں اسرائیلی آرمی چیف بھی قرنطینہ منتقل

اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی درعی نے بتایا کہ آرمی چیف کی حالت بہتر ہے ابھی تک ان میں کرونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ منگل کی شام کو ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

اسرائیلی فوجی سربراہ
اسرائیلی فوجی سربراہ 

اسرائیل میں کرونا کی تیزی کے ساتھ پھیلتی وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرونا کے باعث 'آئسولیشن' کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کل منگل کو ٹوئٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے 10 روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد پتا چلا کہ اس میں شرکت کرنے والا ایک عہدیدار کرونا کا شکار تھا۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی درعی نے بتایا کہ آرمی چیف کی حالت بہتر ہے ابھی تک ان میں کرونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں آئی۔ منگل کی شام کو ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

Published: undefined

قبل ازیں سوموار کے روز اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا تھا کی میڈیکل ٹیسٹوں میں پتا چلا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کرونا سے محفوظ ہیں تاہم وہ فی الحال قرنطینہ میں رہیں گے۔ خیال رہے کہ اسرائیل میں کرونا کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 685 ہوگئی ہے جب کہ 18 صہیونی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined