عالمی خبریں

اسرائیل کا حماس پر غزہ میں اے پی کے زیرِ استعمال عمارت میں سگنل جام کرنے کا الزام

اسرائیل نے حماس پر غزہ میں امریکہ کی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ (اے پی) کے زیرِانتظام کثیرمنزلہ عمارت میں سگنل جام کرنے کا نظام بنانے کا الزام عاید کیا ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

غزہ: اسرائیل نے حماس پر غزہ میں امریکہ کی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ (اے پی) کے زیرِانتظام کثیرمنزلہ عمارت میں سگنل جام کرنے کا نظام بنانے کا الزام عاید کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نےاس عمارت کو فضائی حملے میں تباہ کردیا تھا لیکن اب اے پی کو اس کی تعمیر نو میں مدد کی پیش کش کی ہے۔

Published: undefined

امریکہ میں متعیّن اسرائیلی سفیر گیلادایردان نے نیویارک میں اے پی کے سربراہ گیری پروئٹ سے ملاقات کی ہے اور غزہ میں جالاٹاور کو نشانہ بنانے کی تفصیلی وضاحت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یونٹ میں جام کرنے والا ایک الیکٹرانک سسٹم بنایا جا رہا تھا، اس کو آئرن ڈوم دفاعی نظام کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔‘‘ وہ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام کا حوالہ دے رہا تھا،اس کے ذریعے حماس اور دوسری فلسطینی تنظیموں کے راکٹ حملوں کو ناکارہ بنایاجاتا رہا تھا۔

Published: undefined

انھوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ وہ یہ تصورنہیں کرتے کہ اے پی کا عملہ حماس کی اس عمارت میں مبیّنہ سرگرمی سے آگاہ تھا۔ صہیونی سفیر نے حماس پر دہشت گردتنظیم ہونے کا الزام عاید کیااور کہا کہ ’’اس کو پریس کا کوئی پاس نہیں۔اس نے جان بوجھ کر دہشت گردمشین کو شہری علاقوں میں نصب کیا تھا اور ان دفاترکو بھی اس مقصد کے لیے استعمال کیا ہے جہاں بین الاقوامی میڈیا اداروں کے دفاتر تھے۔‘‘

Published: undefined

ایردان نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں اے پی کو دفتر کی تعمیرنومیں مدد دینے کو تیار ہے۔ قبل ازیں اے پی اورمیڈیا حقوق کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں نے جالاٹاور کے حماس کے زیراستعمال ہونے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔اس فضائی حملے میں قطر کے ملکیتی الجزیرہ ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے دفاتر بھی تباہ ہو گئے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جالا ٹاورکے مالک نے اسرائیلی فوج کے افسر سے مزید دس منٹ دینے کی اپیل کی تھی تاکہ میڈیا اداروں کا عملہ اپنا سامان نکال سکے لیکن اسرائیلی افسر نے ان کی ایک نہیں سنی تھی اور صہیونی فوج نے ان کی فون کال کے دوران ہی میں اس ٹاورکومیزائل حملے میں نشانہ بنادیا تھا جس سے وہ دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگیا تھا۔

Published: undefined

اسرائیل کے 10 مئی سے 21 مئی تک غزہ کی پٹی پرتباہ کن حملوں میں 260 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ ان میں 66 کم سن بچے اور حماس کے کم سے کم 90 جنگجو بھی شامل تھے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں 1900 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے تھے۔غزہ سے اسرائیلی علاقے پرراکٹ حملوں میں 13 افراد ہلاک اور 357 زخمی ہوگئے تھے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined