عالمی خبریں

عراق : کورونا اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، ہلاک ہونے والوں کی تعداد 82 ہوئی

انسانی حقوق کمیشن نے واقعہ کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم سے وزیر صحت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

بغداد: آکسیجن سلینڈر پھٹنے سے عراق کے ایک اسپتال میں کورونا وارڈ میں آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں 82 مریض بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ بغداد سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے ابن الخطیب اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں کورونا کے 82 مریض ہلاک ہوگئے، آگ آکسیجن سلینڈر پھٹنے سے لگی۔ حادثے کے بعد فوری طور پر آگ بجھانے کے لئے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور اسپتال میں موجود مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت دیگر عملے کو باہر نکالا گیا۔

Published: undefined

عراقی شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا جس کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لیا جب کہ مریضوں کو آگ کی وجہ سے وینٹیلیٹرز سے ہٹانا پڑا جس کے باعث زیادہ جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

انسانی حقوق کمیشن نے واقعہ کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے عراقی وزیراعظم سے وزیر صحت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس کے بعد عراقی وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز