عالمی خبریں

ایران کی بحریہ نے خلیج عُمان میں مارشل جزائر کے جھنڈے والے ایک جہاز کو قبضے میں لے لیا

ایرانی فوج نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس کی بحریہ نے خلیج عُمان میں مارشل جزائر کے جھنڈے والے ایک جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ</p></div>

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ

 

تہران: ایرانی فوج نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اس کی بحریہ نے خلیج عُمان میں مارشل جزائر کے جھنڈے والے ایک جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ جہاز ایک ایرانی کشتی سے ٹکرا گیا تھا اور پھر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی رات خلیج میں پیش آیا جس کے نتیجے میں عملہ کے متعدد ایرانی ارکان لاپتہ اور زخمی ہو گئے۔

Published: undefined

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق بیان میں کہاگیا ہے کہ ایرانی بحری افواج نے بعد میں خلیج عُمان میں فرارہونے والے جہازکوروک لیا اور اس کارُخ ایران کے ساحلی پانیوں کی طرف موڑدیا۔

امریکی بحریہ نے اس واقعہ کے بارے میں ایک مختلف مؤقف پیش کیا ہے۔اس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی فورسز نے خلیج عمان میں بین الاقوامی پانیوں سے گذرتے ہوئے مارشل جزائرکے جھنڈے والے آئل ٹینکرایڈوانٹیج سویٹ کو قبضے میں لے لیا۔

Published: undefined

امریکی بحریہ نےایران کی جانب سے بحری جہازوں کومسلسل ہراساں کرنے اورعلاقائی پانیوں میں جہاز رانی کے حقوق میں مداخلت پرتنقید کی اوراس آئل ٹینکر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہاگیاہے کہ گذشتہ دوبرسوں کے دوران میں ایران نے مشرق اوسط میں سفرکرنے والے پانچ تجارتی بحری جہازوں کوغیرقانونی طورپرتحویل میں لیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ