
فائل تصویر آئی اے این ایس
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے آج کہا کہ اسرائیلی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اسرائیلی تیل کے ٹینکروں کا آبنائے ہرمز سے گزرنا قطعی طور پر ممنوع ہے۔" انہوں نے واضح طور پر کہا کہ "خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں صیہونی حکومت سے متعلق جہازوں اور سامان کی نقل و حرکت، چاہے وہ فوجی ہو یا غیر فوجی، قطعی طور پر ممنوع ہے۔"
Published: undefined
انہوں نے مزيد كہا كہ دوسرے ممالك جو اسلامي جمہوريہ ايران سے دشمنی كرتے ہيں ان پر بھي اس آبنائے ہرمز سے گزرنے پر ممانعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک اور ایران کی سلامتی کے خلاف ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا حق نہیں ہے۔
Published: undefined
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے آج ٹروتھ سوشل پر ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تیل کی مقدار کو محدود کرکے "انتہائی ناقص کام" کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ "ایران بہت ہی ناقص کام کر رہا ہے‘‘۔
Published: undefined
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر کہا کہ ایران کے لیے بہتر ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ٹینکرز کو چارج نہ کرے، یہ ایک اہم آبی گزرگاہ ہے جہاں سے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے پہلےیعنی 28 فروری سے پہلے دنیا کا 20 فیصد تیل گزرتا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ "ایسی اطلاعات ہیں کہ ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکروں سے فیس وصول کر رہا ہے - بہتر ہے کہ وہ نہ ہوں اور اگر ایسا ہے تو بہتر ہے کہ وہ ابھی روک دیں! صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined