عالمی خبریں

ایران کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار!

ایران نے کہا ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز کی امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی وہ مذاکراتی ٹیم اسلام آباد نہیں بھیجے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کا دوسرا دور منگل اکیس اپریل کو اسلام آباد میں ہونے کی توقع ہے ۔ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ ​​اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک وفد اسلام آباد بھیجے گا۔ اس دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں وفد نہیں بھیجے گا۔

Published: undefined

الجزیرہ نے ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ایران نے ابھی تک مذاکرات کے لیے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز کی امریکی بحری ناکہ بندی جاری رہے گی ایران کوئی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد نہیں بھیجے گا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے رپورٹر نے بتایا کہ ایرانی فریق نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ بحری ناکہ بندی نافذ رہے گی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

Published: undefined

نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امن مشن کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف کی قیادت میں ایک امریکی وفد امن مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا سفر کرے گا۔ صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی اس وفد کا حصہ ہوں گے۔

Published: undefined

صدر ٹرمپ نے اتوار  یعنی18 اپریل کو اعلان کیا کہ امن مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل اسٹیو وٹ کوف اور جیرڈ کشنر پیر کی رات یعنی 20 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اہم بات یہ ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امن مذاکرات کے اس دور کے لیے اسلام آباد کا سفر نہیں کریں گے۔

Published: undefined