عالمی خبریں

امریکہ کا سعودی تیل کمپنی ارامکو پر حملے کا الزام بے بنیاد: ایران

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیر خارجہ کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکہ کی ’دباؤ‘ بنانے کی پالیسی کی ناکامی کی وجہ سے واضح طور پر ’بے حد جھوٹ‘ کی پالیسی میں بدل گئی ہے‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

تہران: ایران نے خود پر سعودی عرب کی سب سے بڑی تیل کمپنی ارامکو کے تیل پلانٹوں پر ڈرون حملہ کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ’شدید دباؤ‘ بنانے کی پالیسی کے تحت ’بے حد جھوٹ‘ بول رہا ہے۔

Published: undefined

ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکہ کی ’شدید دباؤ‘ بنانے کی پالیسی کی ناکامی کی وجہ سے واضح طورپر ’بے حد جھوٹ‘ کی پالیسی میں بدل گئی ہے‘۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ مائیک پومپیو نے سعودی عرب کے تیل پلانٹوں پر ہونے والے حملوں کے لیے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس حملے کو یمن سے انجام دیا گیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف نے جب سے سفارتی تعلقات میں ڈھونگ کرنا شروع کیا تب سے سعودی عرب میں ہونے والے تقریباً سو حملوں میں ایران کا ہاتھ رہا ہے۔ ایٹمی اسلحہ کی تخفیف کی اپیل کے درمیان ایران نے دنیا کی انرجی سپلائی پر تاریخی حملہ کیا ہے۔ اس حملے کو یمن سے انجام دیا گیا، اس کے ثبوت نہیں ہیں‘۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’ہم تمام ممالک سے عوامی طور پر اور واضح طور پر ایران کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکہ اپنے حلیفوں کے ساتھ انرجی کی سپلائی کو پیہم یقینی بنانے کے لیے کام کرتا رہے گا۔ ایران اس حملے کے لیے ذمہ دار ہے‘۔

Published: undefined

سعودیہ عرب کے ارامکو کے پلانٹوں پر ڈرون حملوں کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے لی ہے اور کہا ہے کہ یہ سعودی عرب میں ہونے والے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined