عالمی خبریں

ہندوستان کو کب تک اقوام متحدہ کے فیصلے کے عمل سے دور رکھا جائے گا: مودی

آج پوری عالمی برادری کے سامنے ایک بہت بڑا سوال ہے کہ جس ادارے کی تشکیل آج سے 75 برس پہلے اس وقت کی صورت حال کے پیش نظر ہوئی تھی، اس کی ہیئت کی آج بھی معنویت ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی ہیئت میں تبدیلی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے سنیچر کو سوال کیا کہ عالمی تنظیم کے فیصلے کے عمل سے ہندوستان کو کب تک الگ رکھا جائے گا۔

Published: undefined

مسٹر مودی نے اقوام متحدہ اجلاس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’اقوام متحدہ میں تبدیلی ، نظام میں تبدیلی، ہیئت میں تبدیلی آج کے دور کا تقاضہ ہے۔ ہندوستان میں اقوام متحدہ کی جو عزت ہے وہ بہت کم ممالک میں ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ہندوستان کے لوگ اقوام متحدہ میں اصلاحاتی عمل کے پورا ہونے کا طویل عرصے سے انتظار کررہے ہیں۔ آخر کب تک ہندوستان کو اقوام متحدہ کی فیصلے کےعمل سے دور رکھا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہاکہ آج پوری عالمی برادری کے سامنے ایک بہت بڑا سوال ہے کہ جس ادارے کی تشکیل آج سے 75 برس پہلے اس وقت کی صورت حال کے پیش نظر ہوئی تھی، اس کی ہیئت کی آج بھی معنویت ہے۔

Published: undefined

عالمی امن میں ہندوستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’جس ملک نے برسوں تک عالمی معیشت کی رہنمائی کرنے اور برسوں کی غلامی، دونوں کو جھیلا ہے، جس ملک میں ہورہی تبدیلیوں کا اثر دنیا کے بہت بڑے حصے میں پڑتا ہے، اس ملک کو آخر کب تک انتظار کرنا پڑے گا؟ ہندوستان اقوام متحدہ میں اپنے تعاون کو دیکھتے ہوئے اپنا کردار دیکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined