عالمی خبریں

’مجھے اعلان کرتے ہوئے فخر ہو رہا ہے کہ امریکہ اپنے دوست ہندوستان کو وینٹی لیٹر دے گا‘

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ كووڈ-19 کا ٹیکہ تیار کرنے کی سمت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر اس پوشیدہ دشمن کو ہرائیں گے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے خلاف لڑائی میں ہند- امریکہ شراکت داری کو اہم قرار دیتے ہوئے ہندوستان کو وینٹی لیٹر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک ٹوئٹ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ امریکہ اپنے دوست ہندوستان کو وینٹی لیٹر دے گا۔ اس وبا کے دوران ہم ہندوستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں ۔ ہم كووڈ-19 کی ویکسین تیار کرنے کی سمت میں بھی تعاون کر رہے ہیں ۔ ہم ساتھ مل کر اس دشمن کو ہرائیں گے۔‘‘

Published: undefined

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور امریکہ كووڈ -19 کا ٹیکہ تیار کرنے کی سمت میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ ہم ساتھ مل کر اس پوشیدہ دشمن کو ہرائیں گے۔ واضح رہے کہ ہندوستان نے اپریل میں كووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں امریکہ کی ا مداد کے تحت ہائیڈرو كسی كلوروكوين ادویات کی بڑی کھیپ بھیجی تھی ، جس کے بعد ٹرمپ نے پی ایم مودی کی قیادت کو مضبوط قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی اور ہندوستان کا شکر ادا کیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ امریکہ میں یہ کورونا وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 14 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا کے کیسز کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور متاثرین کی تعداد چین سے زائد ہو گئی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کوروناوائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 ہزار سے بڑھ کر 87427 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ کا ہندسہ تجاوز کر کے 1441172 ہو گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined