عالمی خبریں

’مالدیوین روفیا‘ کے مقابلے کتنی ہے ہندوستانی روپئے کی قدر؟

اگر کوئی ہندوستانی مالدیپ میں 100,000 کماتا ہے تو ہندوستان میں آکر یہ 5 لاکھ 77 ہزار 71 روپئے ہوگی۔ جبکہ مالدیپ میں 1 ہندوستانی روپیہ صرف 17 پیسے کے برابر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

ہندوستانی سیاحوں کے درمیان مالدیپ ایک مشہور اور لگژری صیاحت کی اہم منزل ہے۔ ہزاروں ہندوستانی ہر سال تعطیلات، ہنی مون اور ساحل سمندر سے لطف اندوز ہونے کے لیے مالدیپ جاتے ہیں۔ حالانکہ بہت سے لوگوں کے ذہن میں ایک سوال رہتا ہے کہ مالدیپ میں ہندوستانی روپے کی قدر کتنی ہے؟ اس بارے میں دریافت کرنے پر معلوم ہوگا کہ مالدیپ کی سرکاری کرنسی ’مالدیوین روفیا‘ ہے جس مختصر نام ’ایم وی آر‘ہے۔ یہ نام سنسکرت کے لفظ روپیا سے ماخوذ ہے جس کا مطلب چاندی ہوتا ہے۔ مالدیوین روفیا کو مالدیپ مانیٹری اتھارٹی(ایم ایم اے) کے ذریعے منظم کیا جاتا ہے، جو ملک کا مرکزی بینک ہے اور کرنسی کی فراہمی، شرح مبادلہ اور مالی استحکام کی نگرانی کرتا ہے۔

Published: undefined

’وائس ڈاٹ کام‘ کی رپورٹ کے مطابق 1 مالدیوین روفیا کی قیمت ہندوستانی کرنسی کے مقابلے میں 5.77  روپئے ہے۔ اس حساب سے اگر کوئی ہندوستانی مالدیپ میں 100,000 کماتا ہے تو ہندوستان میں آکر یہ 5 لاکھ 77 ہزار 71 روپئے ہوگی۔ جبکہ مالدیپ میں 1 ہندوستانی روپیہ صرف 17 پیسے کے برابر ہے۔ اس طرح اگر کوئی ہندوستانی 100,000 روپے لے کر مالدیپ کا سفر کرتا ہے تو اس کی قدر صرف 17,329 مالدیوین روفیا کے برابر رہ جائے گی۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ مالدیپ کی کرنسی صرف اقتصادی اہمیت ہی نہیں رکھتی بلکہ یہ فن اور ثقافت کی بھی علامت ہے۔ یہاں کے نوٹ اور سکے سمندری زندگی، روایتی ماہی گیری اور مالدیپ کی ثقافتی شناخت کو ظاہر کرتے ہیں چونکہ مالدیپ بحر ہند کے قلب میں واقع ایک جزیرہ نما ملک ہے، اس لیے اس کی کرنسی میں سمندرسے متعلق تھیم جیسے مچھلی، مختلف تصاویر، پانی کے کھیل اور کشتی رانی شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined